وی- او- چدمبراناربندر گاہ پر باہری ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا
10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا
ہندوستان کے پہلےاندرون ملک تیار کردہ سبز ہائیڈروجن ایندھن سیل سے چلنے والے آبی گزرگاہ کے بحری جہاز کا آغاز کیا
ریل اور سڑک کےمختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا
‘‘تمل ناڈو ،تھوتھوکڈی میں ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے’’
‘‘آج، ملک ‘جامع حکومت کے نظر یے’ کے ساتھ کام کر رہا ہے’’
‘‘کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے سے متعلق مرکزی حکومت کی کوششوں کی بدولت رہن سہن کی سہولت میں اضافہ ہو رہا ہے’’
‘‘بحری شعبے کی ترقی کا مطلب ہے تمل ناڈو جیسی ریاست کی ترقی’’
‘‘ایک ساتھ 75 مقامات پر ترقی،یہ ہے نیا ہندوستان’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے تھوتھکوڈی میں 17,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے وی- او- چدمبرانار بندرگاہ پر باہری ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ہریت نَوکا پہل قدمی کے تحت ہندوستان کے پہلے اندرون ملک تیار کردہ سبز ہائیڈروجن ایندھن  سیل سے چلنے والے آبی گزرگاہ کے جہاز کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے وانچی مانیاچّھی - ترونیل ویلی سیکشن اور میلاپالیم- ارالویمولی سیکشن سمیت وانچی مانیاچّھی- ناگرکوئل ریل لائن کو دوہرا بنانے کے ریل پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے تمل ناڈو میں چار سڑکوں کے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا،جنہیں تقریباً 4,586 کروڑ روپے کی لاگت  سے تعمیر کیا گیا ہے۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ تمل ناڈو تھوتھوکڈی میں ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے کیونکہ ترقی یافتہ ہندوستان کے روڈ میپ کے تئیں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جارہاہے اور سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں میں ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حالانکہ یہ  پروجیکٹ تھوتھوکڈی میں ہوسکتے ہیں لیکن  اس سے ہندوستان بھر میں متعدد مقامات پر ترقی کو رفتار ملے گی۔

وزیر اعظم نے وکست بھارت کے سفر اور اس میں تمل ناڈو کے کردار کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 2 سال پہلے کے اپنے دورے کو یاد کیا جب انہوں نے چدمبرانار بندرگاہ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بہت سے پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے اسے جہاز رانی کا ایک بڑا مرکز بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘وہ ضمانت آج پوری ہو رہی ہے۔’’وی- او- چدمبراناربندرگاہ  پر باہری  ہاربر کنٹینر ٹرمینل کے سنگ بنیاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس پروجیکٹ پر 7,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائےگی۔ آج 900 کروڑ روپے کے بقدر پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا گیا ہے اور 13 بندرگاہوں پر 2500 کروڑ روپے کے بقدر پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے تمل ناڈو کو فائدہ پہنچے گا اور ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ موجودہ حکومت جو ترقیاتی منصوبے لا رہی ہے وہ عوام کے مطالبات ہیں اور سابقہ حکومتوں نے ان پر کبھی توجہ نہیں دی۔ وزیر اعظم نے کہا ‘‘میں تمل ناڈو کی سر زمین کی خدمت اور اس کی تقدیر بدلنے آیا ہوں۔’’

ہریت نَوکا پہل قدمی کے تحت ہندوستان کے پہلے ہائیڈروجن ایندھن  سیل سے چلنے والے اندرون ملک آبی گزرگاہ کے جہاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم  مودی نے اسے کاشی کے لیے تمل ناڈو کے لوگوں کا تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کاشی تمل سنگمم میں تمل ناڈو کے لوگوں کے جوش و جذبے اور پیار کامشاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے وی- او - چدمبراناربندرگاہ کو ملک کا پہلا سبز ہائیڈروجن ہب بندرگاہ بنانے کے مقصد سے مختلف دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں سمندری پانی سے نمک علیحدہ کرنے کا پلانٹ، ہائیڈروجن کی پیداوار کا پلانٹ، اورتیل کا ذخیرہ کرنے کی بڑی سہولت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘تمل ناڈو ان متبادل کے حوالے سے بہت آگے جائے گا جن کی دنیا آج تلاش کر رہی ہے۔’’

وزیر اعظم نے آج کے ریل اور سڑک کے ترقیاتی پروجیکٹوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ریل لائنوں کی برق کاری کرنے اور دوہرا بنانے سے جنوبی تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان رابطے میں مزید بہتری آئے گی، جبکہ ترونیلویلی اور ناگرکوئل سیکٹروں میں بھیڑ بھاڑکو بھی کم کیا جاسکے گا۔ انہوں نے تمل ناڈو میں شاہراہوں  کی جدید کاری کے لیے 4,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے چار بڑے پروجیکٹوں کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے کنیکٹیویٹی کو فروغ ملے گا، سفر میں لگنے والے  وقت میں کمی آئے گی اور ریاست میں تجارت اور سیاحت کو فروغ ملےگا اوراس کی  حوصلہ افزائی ہوگی۔

 

نئے ہندوستان کے جامع حکومت کے نظریے کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ قومی شاہراہوں ، شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں کے محکمے تمل ناڈو میں بہتر رابطے اور بہتر مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس لیے ریلوے، سڑک اور سمندری پروجیکٹ ایک ساتھ شروع کیے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملٹی ماڈل اپروچ یعنی کثیر ماڈل نظریہ ریاست کی ترقی کو نئی رفتار عطا کریگا۔

وزیر اعظم نے من کی بات کے ایک پروگرام  کے دوران ملک کے اہم لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات کے طور پر تیار کرنے کی اپنی تجویز کا ذکر کیا اور 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو ملک کے نام وقف کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے رائے زنی کی کہ ‘‘ایک ساتھ 75 مقامات پر ترقی،یہ نیا ہندوستان ہے’’،انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں یہ 75 مقامات بڑے سیاحتی مراکز بن جائیں گے۔

مرکزی حکومت کی پہل قدمیوں کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ 10 سالوں میں تمل ناڈو میں 1300 کلومیٹر طویل ریل منصوبے شروع کیے گئے تھے۔اس دوران 2000 کلومیٹرطویل ریلوے لائنوں کی برق کاری کی گئی ، فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر کیے  گئے اور کئی ریلوے اسٹیشنوں کی جدیدکاری  بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں عالمی معیار کا سفری تجربہ فراہم کرنے والی  5 وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں۔ حکومت ہند تمل ناڈو کے سڑک بنیادی ڈھانچے میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا‘‘مرکزی حکومت کی رابطہ کاری کو بہتر بنانے کی کوششوں سے رہن سہن کی  سہولت میں اضافہ ہو رہا ہے۔’’

 

وزیر اعظم نے کئی دہائیوں سے ہندوستان کی آبی گزرگاہوں اور سمندری شعبے سے وابستہ بڑی توقعات پر زور دیا اور کہا کہ یہ شعبے آج وکست بھارت کی بنیاد بن رہے ہیں اور پورے جنوبی ہندوستان کے ساتھ تمل ناڈو اس سے سب سے زیادہ مستفید ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے تمل ناڈو میں تین بڑی بندرگاہوں اور 12 سے زیادہ چھوٹی بندرگاہوں کو اجاگر کیا اور تمام جنوبی ریاستوں میں  دستیاب امکانات اور مواقع کو نمایاں کیا۔وزیراعظم نے کہا ‘‘بحری شعبے کی ترقی کا مطلب ہے تمل ناڈو جیسی ریاست کی ترقی’۔انہوں نے گزشتہ دہائی میں وی- او-چدمبراناربندرگاہ  پر ٹریفک میں 35 فیصد اضافے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہ نے گزشتہ سال 38 ملین ٹن تجارتی اشیاء اور سامان کا نمٹارہ کیا  جس سے  11 فیصد سالانہ اضافہ درج  کیا گیا۔ وزیراعظم  مودی نے ساگر مالا جیسے پروجیکٹوں کے کردار کااعتراف کرتے ہوئے مزید کہا‘‘اسی طرح کے نتائج ملک کی دیگر بڑی بندرگاہوں میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں’’۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان آبی گزرگاہوں اور بحری شعبوں میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاجسٹکس کی کارکردگی  سے متعلق اشاریے  میں ہندوستان جست لگا کر  38ویں نمبر پر پہنچ گیاہے  اور ایک دہائی میں بندرگاہ کی گنجائش بھی دوگنا ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران قومی آبی گزرگاہوں میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے اور کروز کے مسافروں کی تعداد چار گنا بڑھ گئی ہے جبکہ سمندری سفر کرنے والوں کی تعداد بھی دوگنا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قابل ذکر پیش قدمیوں  کی بدولت  تمل ناڈو اور ہمارے نوجوانوں کو ضرور فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا ،‘‘مجھے یقین ہے کہ تمل ناڈو ترقی کی راہ پر آگے بڑھے گا اور میں آپ کو اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ جب قوم ہمیں تیسری بار خدمت کرنے کا موقع دے گی تو میں نئے جوش و جذبے کے ساتھ آپ کی خدمت کروں گا۔’’

 

اپنے موجودہ دورے کے دوران تمل ناڈو کے مختلف خطوں کے لوگوں کے پیار،شفقت، جوش و خروش اور آشیرواد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے حکومت کے اس عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ وہ لوگوں کے ہر پیارو محبت کے ساتھ ساتھ ریاست کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

آخر میں، وزیر اعظم نے سب سے کہا کہ وہ اپنے فون کی لائٹس آن کریں اور اشارہ کریں کہ تمل ناڈو اور حکومت ہند ترقی کے تہوار کا جشن منا رہے ہیں۔

تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پس منظر

وزیر اعظم نے وی- او- چدمبراناربندرگاہ پر باہری  ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ کنٹینر ٹرمینل،وی- او- چدمبراناربندرگاہ  کو مشرقی ساحل کے لیے ٹرانس شپ منٹ  یعنی ایک جہاز سے دوسرے جہاز پر سامان لادنے کے مرکز میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ہندوستان کی طویل ساحلی پٹی اور سازگار جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھانا اور عالمی تجارتی میدان میں ہندوستان کی مسابقت کو مضبوط بنانا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کا بڑا پروجیکٹ خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور اس سے اقتصادی ترقی بھی ہوگی۔ وزیر اعظم نے وی- او- چدمبراناربندرگاہ کو ملک کا پہلا گرین ہائیڈروجن ہب پورٹ بنانے کے مقصد سے مختلف دیگر ضمنی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں سمندری پانی سے نمک علیحدہ کرنے کا پلانٹ، ہائیڈروجن کی پیداوار کا پلانٹ، اورتیل کا ذخیرہ کرنے کی بڑی سہولت شامل ہیں۔

 

وزیر اعظم نے ہریت نَوکا پہل کے تحت ہندوستان کے پہلے اندرون ملک تیار کردہ گرین ہائیڈروجن ایندھن  سیل سے چلنے والے  اندرون ملک آبی گزرگاہ کے جہاز کا بھی آغاز کیا۔ یہ جہاز کوچین شپ یارڈ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور صاف توانائی کے طریقہ کار کو اپنانے اور ملک کے خالص صفر سے متعلق عزائم کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔

پروگرام کے دوران وزیراعظم نے وانچی مانیاچّھی - ترونیل ویلی سیکشن اور میلاپالیم- ارالویمولی سیکشن سمیت وانچی مانیاچّھی- ناگرکوئل ریل لائن کو دوہرا بنانے کے ریل پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ تقریباً 1,477 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا، ریلوے لائنوں کو دوہرا کرنے کا منصوبہ کنیا کماری، ناگرکوئل اور ترونیل ویلی سے چنئی کی طرف جانے والی ٹرینوں کے سفر کے وقت کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

وزیر اعظم نے تمل ناڈو میں سڑکوں کے چار پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا، جن پر تقریباً 4,586 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ ان پروجیکٹوں میں این ایچ- 844 کے جیتن داہلی-دھرمپوری سیکشن کو چارلائن والا بنانے،این ایچ-81 کے مینسورتی-چدمبرم سیکشن کو دو لین کا بنانے،این ایچ-83 کے اوڈن چترم - مداتھوکولم سیکشن کو چار لین کا بنانے اوراین ایچ-83 کے ناگاپٹینم-تھنجاور سیکشن کو دو لین کا بنانے سے متعلق پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں کا مقصدخطے میں  رابطوں کو بہتر بنانا، سفر کے وقت کو کم کرنا، سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ کرنا اور خطے میں یاتریوں اور عقیدتمندوں کے سفر میں سہولت پیدا کرنا ہے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi

Media Coverage

Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government