وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 اوراٹل مشن فار ری جیوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن2.0 (امرُت 2.0مشن)کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری ، جناب گجیندر سنگھ شیکاوت ، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل ، جناب کوشل کشور ،جناب بشویشورتوڈو ، ریاستوں کے وزراء ، میئر اور اربن لوکل باڈیز کے چیئرپرسن اور میونسپل کمشنر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 میں ، ہم وطنوں نے بھارت کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کرنے کا عہد لیا تھا اور انہوں نے 10 کروڑ سے زائد بیت الخلاء کی تعمیر کے ساتھ اس عہد کو پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب 'سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0' کا ہدف شہروں کو کوڑا کرکٹ سے پاک اور مکمل طور پر کچرے سے پاک بنانا ہے۔ وزیراعظم نے مشن امرت کے اگلے مرحلے میں ملک کے ہدف کے دائرہ کار پر زور دیا 'سیوریج (گندے پانے کے نکالنے کا نظام)اور سیپٹک مینجمنٹ(گڈھے والے فلش نظام کی غلاظت صاف کرنے) کو بہتر بنانا ، ہمارے شہروں کو پانی سے محفوظ شہر بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ہمارے دریاؤں میں کہیں بھی گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے پائے'۔
وزیر اعظم نے شہروں کی ازسرنو صاف صفائی اورملک میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں اور اس سے متعلق کامیابیوں کومہاتما گاندھی کو وقف کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن مہاتما گاندھی کے عزائم اور ان کے ذریعہ دی گئی تعلیمات کا نتیجہ ہیں اور یہ صرف ان کے نظریات کے ذریعے ہی حاصل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بیت الخلاء کی تعمیر سے ماؤں اور بیٹیوں کے لیے آسانی پیدا ہونے پر بھی روشنی ڈالی۔
قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ سوچھ بھارت ابھیان اور امرت مشن کا اب تک کا سفر ہر ملک کے لیے قابل فخر ہے۔ انہوں نے اس کی منشا اور اس احساس کی وضاحت اس طرح کی ،انہوں نے کہا کہ "اس میں ایک مشن ہے ، عزت ہے ، وقار ہے ، ملک کے عزائم اور اس کی خواہش بھی ہے اور مادر وطن سے بے لوث محبت بھی ہے"۔
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ آج کی تقریب امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ہو رہی ہے ، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بابا صاحب شہروں کی ترقی کو عدم مساوات دور کرنے کا ایک بڑا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دیہاتوں سے بہت سے لوگ بہتر زندگی کی خواہش کے ساتھ شہروں میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں روزگار ملتا ہے لیکن ان کی معیار زندگی مشکل حالات میں گھری رہتی ہے یہاں تک کہ دیہات میں ان کی زندگی شہروں کی زندگی سے قدرے بہتر ہوتی ہے، وہ شہروں میں بہتر حالت میں نہیں رہ پاتے۔ گھر سے دور رہنا اور اس کے بعد ایسی مشکل صورتحال میں رہنا دوہرے خطرے کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ باباصاحب کا زور اس عدم مساوات کو دور کرکے اس صورت حال کو بدلنے پر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن اور مشن امرت کا اگلا مرحلہ بابا صاحب کے خوابوں کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا ، سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس ، سب کا پریاس - صفائی مہم کے لیے اہم ہے۔ مزید یہ کہ صفائی کے حوالے سے عوامی شراکت کے تعلق سے تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ موجودہ نسل نے صفائی مہم کو مضبوط بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کر پہل کی ہے۔ ٹافی ریپرز(چاکلیٹوں کی پلاسٹک) اب زمین پر نہیں پھینکے جاتے بلکہ بچے اسے جیب میں رکھ لیتے ہیں۔ چھوٹے بچے اب بڑوں سے گندگی سے بچنے کو کہتے ہیں۔ "ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ صفائی صرف ایک دن ، پندرہ دنوں میں ، ایک سال یا صرف چند لوگوں کا کام نہیں ہے۔ صفائی ہر ایک کے لیے ایک عظیم مہم ہے ، ہر دن ، ہر پندرہ روز ، ہر سال ، نسل در نسل۔ صفائی ایک طرز زندگی ہے ، صفائی بہتر زندگی کا منتر ہے۔ وزیر اعظم نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے گجرات کے سیاحتی امکانات کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششوں کو یاد کیا جہاں انہوں نے نرمل گجرات پروگرام کے ذریعہ صفائی ستھرائی کو عوامی مہم میں بدل دیا تھا۔
صفائی کی مہم کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ، آج ہندوستان تقریباًایک لاکھ ٹن کچرے کوپروسیس کر رہا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ ، 'جب ملک نے 2014 میں مہم شروع کی ، ملک میں ہر روز پیدا ہونے والے 20 فیصد سے بھی کم فضلہ(گندگی اور کچرا) کو پروسیس کیا گیا ۔ آج ہم روزانہ کچرے کا تقریباً 70 فیصد پروسیس کر رہے ہیں۔ اب ہمیں اسے 100فیصد تک اسے لے کر جانا ہے۔ وزیر اعظم نے وزارت شہری ترقیات کے لیے مختص رقم میں اضافے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے کے 7 برسوں میں، وزارت کو تقریباً1.25 لاکھ کروڑ روپے دیے گئے تھے جبکہ 2014 کے بعد کے7 سالوں میں تقریباً 4 لاکھ کروڑ روپے وزارت کے لیے مختص کیے گئے ۔
ملک میں شہروں کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے حال ہی میں قومی آٹوموبائل سکریپیج پالیسی کا ذکر کیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ نئی سکریپنگ پالیسی ویسٹ ٹو ویلتھ اور سرکلر اکانومی کی مہم کو مضبوط کرے گی۔
وزیر اعظم نے شہری ترقی سے متعلق پروگرام میں خوانچہ فروشوں اور ہاکروں کو کسی بھی شہر کے اہم شراکت داروں میں سے ایک قرار دیا۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پی ایم سوانیدھی یوجنا ان لوگوں کے لیے امید کی نئی کرن کے طور پر آئی ہے۔ 46 سے زائد خوانچہ فروشوں نے سوانیدھی اسکیم کے تحت فوائد حاصل کیے ہیں اور 25 لاکھ لوگوں کو 2.5 ہزار کروڑ روپے ملے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دکاندار ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دے رہے ہیں اور اپنے قرضوں کی ادائیگی کا ایک بہت اچھا ریکارڈسنبھال کر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ اترپردیش اور مدھیہ پردیش جیسی بڑی ریاستوں نے اس اسکیم کو نافذ کرنے میں پیش قدمی کی ہے۔
2014 में देशवासियों ने भारत को खुले में शौच से मुक्त करने का- ODF बनाने का संकल्प लिया था।
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2021
10 करोड़ से ज्यादा शौचालयों के निर्माण के साथ देशवासियों ने ये संकल्प पूरा किया।
अब ‘स्वच्छ भारत मिशन-अर्बन 2.0’ का लक्ष्य है Garbage-Free शहर, कचरे के ढेर से पूरी तरह मुक्त शहर बनाना: PM
मिशन अमृत के अगले चरण में देश का लक्ष्य है-
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2021
‘सीवेज और सेप्टिक मैनेजमेंट बढ़ाना, अपने शहरों को Water secure cities’ बनाना और ये सुनिश्चित करना कि हमारी नदियों में कहीं पर भी कोई गंदा नाला न गिरे: PM @narendramodi
स्वच्छ भारत अभियान और अमृत मिशन की अब तक की यात्रा वाकई हर देशवासी को गर्व से भर देने वाली है।
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2021
इसमें मिशन भी है, मान भी है, मर्यादा भी है, एक देश की महत्वाकांक्षा भी है और मातृभूमि के लिए अप्रतिम प्रेम भी है: PM @narendramodi
ये उन पर एक तरह से दोहरी मार की तरह होता है।
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2021
एक तो घर से दूर, और ऊपर से ऐसी स्थिति में रहना।
इस हालात को बदलने पर, इस असमानता को दूर करने पर बाबा साहेब का बड़ा जोर था।
स्वच्छ भारत मिशन और मिशन अमृत का अगला चरण, बाबा साहेब के सपनों को पूरा करने की दिशा में भी एक अहम कदम है: PM
बाबा साहेब, असमानता दूर करने का बहुत बड़ा माध्यम शहरी विकास को मानते थे।
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2021
बेहतर जीवन की आकांक्षा में गांवों से बहुत से लोग शहरों की तरफ आते हैं।
हम जानते हैं कि उन्हें रोजगार तो मिल जाता है लेकिन उनका जीवन स्तर गांवों से भी मुश्किल स्थिति में रहता है: PM @narendramodi
मैं इस बात से बहुत खुश होता हूं कि स्वच्छता अभियान को मजबूती देने का बीड़ा हमारी आज की पीढ़ी ने उठाया हुआ है।
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2021
टॉफी के रैपर अब जमीन पर नहीं फेंके जाते, बल्कि पॉकेट में रखे जाते हैं।
छोटे-छोटे बच्चे, अब बड़ों को टोकते हैं कि गंदगी मत करिए: PM @narendramodi
हमें ये याद रखना है कि स्वच्छता, एक दिन का, एक पखवाड़े का, एक साल का या कुछ लोगों का ही काम है, ऐसा नहीं है।
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2021
स्वच्छता हर किसी का, हर दिन, हर पखवाड़े, हर साल, पीढ़ी दर पीढ़ी चलने वाला महाअभियान है।
स्वच्छता जीवनशैली है, स्वच्छता जीवन मंत्र है: PM @narendramodi
आज भारत हर दिन करीब एक लाख टन Waste, Process कर रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2021
2014 में जब देश ने अभियान शुरू किया था तब देश में हर दिन पैदा होने वाले वेस्ट का 20 प्रतिशत से भी कम process होता था।
आज हम करीब 70 प्रतिशत डेली वेस्ट process कर रहे हैं।
अब हमें इसे 100 प्रतिशत तक लेकर जाना है: PM
देश में शहरों के विकास के लिए आधुनिक टेक्नोलॉजी का इस्तेमाल भी लगातार बढ़ रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2021
अभी अगस्त के महीने में ही देश ने National Automobile Scrappage Policy लॉन्च की है।
ये नई स्क्रैपिंग पॉलिसी, Waste to Wealth के अभियान को, सर्कुलर इकॉनॉमी को और मजबूती देती है: PM @narendramodi
आज शहरी विकास से जुड़े इस कार्यक्रम में, मैं किसी भी शहर के सबसे अहम साथियों में से एक की चर्चा अवश्य करना चाहता हूं।
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2021
ये साथी हैं हमारे रेहड़ी-पटरी वाले, ठेला चलाने वाले- स्ट्रीट वेंडर्स।
इन लोगों के लिए पीएम स्वनिधि योजना, आशा की एक नई किरण बनकर आई है: PM @narendramodi