Inspired by Pt. Deendayal Upadhyaya, 21st century India is working for Antyodaya: PM Modi
Our government has given top priority to roads, highways, waterways, railways, especially regarding infrastructure: PM
Our government is working to reach the last person in the society, to bring the benefits of development to them: PM

نئی دلّی، 16 جنوری /  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی میں دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور دین دیال اپادھیائے میموریل کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے تیسری کارپوریٹ ٹرین مہا کال

ایکسپریس کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو کہ تین جیوتر لنگ تیرتھ مقامات وارانسی، اجین اور اونکار ایشور کو جوڑتی ہے۔ انہوں نے 430 بستروں والے ایک سپر اسپیشلٹی سرکاری اسپتال سمیت 36 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور 14 ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

            وارانسی میں پنڈت دین دیال اپادھیائے میموریل سینٹر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ آج یہ خطہ اپنے نام ’پڑاؤ‘ کے مطابق پنڈت دین دیال اپادھیائے میموریل کو مربوط کرتا ہے۔ یہ ایک ایسے مرحلے پر فروغ پائے گا جہاں خدمت، قربانی، نا انصافی اور مفاد عامہ سب ایک ساتھ یکجا ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب یہ یاد گاری مقام ا ور باغ، جہاں یہ عظیم مجسمہ نصب کیا گیا ہے، پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کے افکار اور خیالات کے تقلید کرنے کے لئے مسلسل ترغیب دیتا رہے گا۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے جی نے ہمیں انتودیہ کا راستہ دکھایا تھا، جو کہ معاشرے کے آخری فرد تک کی ترقی کا ضامن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس نظرئیے سے ترغیب پا کر، اکیسویں صدی کا بھارت انتودیہ کے لئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدس موقع پر تقریباً 1250 کروڑ روپئے کی مالیت کے پروجیکٹ جو کہ لانچ کئے گئے ہیں، ان سے وارانسی سمیت تمام پوروانچل کو فائدہ پہنچے گا۔یہ تمام پروجیکٹ گزشتہ پانچ برسوں سے کاشی سمیت تمام پورانچل کی تجدید نو کا حصہ رہے ہیں۔ ان برسوں کے دوران وارانسی ضلع کی ترقی کے لئے تقریباً 25  ہزار کروڑ  روپئے کی مالیت کے ترقیاتی کام مکمل کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے سڑکوں، شاہراہوں، آبی گزر گاہوں، ریلویز، خصوصاً متعلقہ انفراسٹرکچر کو اعلیٰ ترین ترجیح دی ہے۔ ان ترقیاتی کاموں کی بدولت قوم نہ صرف پیش رفت کر رہی ہے، بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں خاص طور پر سیاحت پر مبنی روزگار، جس کی کاشی اور گرد و نواح کے علاقوں میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل سری لنکا کے صدر، جنہوں نے یہاں کا دورہ کیا تھا، یہاں کے مذہبی ماحول سے سحر زدہ ہو گئے تھے۔

پانچ برسوں سے کاشی سمیت تمام پورانچل کی تجدید نو کا حصہ رہے ہیں۔ ان برسوں کے دوران وارانسی ضلع کی ترقی کے لئے تقریباً 25  ہزار کروڑ  روپئے کی مالیت کے ترقیاتی کام مکمل کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے سڑکوں، شاہراہوں، آبی گزر گاہوں، ریلویز، خصوصاً متعلقہ انفراسٹرکچر کو اعلیٰ ترین ترجیح دی ہے۔ ان ترقیاتی کاموں کی بدولت قوم نہ صرف پیش رفت کر رہی ہے، بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں خاص طور پر سیاحت پر مبنی روزگار، جس کی کاشی اور گرد و نواح کے علاقوں میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل سری لنکا کے صدر، جنہوں نے یہاں کا دورہ کیا تھا، یہاں کے مذہبی ماحول سے سحر زدہ ہو گئے تھے۔. 

            وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقدس موقع پر  بابا وشو ناتھ کے شہر کو اونکاریشور اور مہا کالیشور سے جوڑنے والی، مہا کال ایکسپریس کو بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ سپر اسپیشلٹی اسپتال، جس کا 2016 کے دوسرے نصف میں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، اب افتتاح کیا جا رہا ہے۔ محض 21 مہینوں میں 430 بستر والا یہ اسپتال کاشی اور پوروانچل کے لوگوں کی خدمت کے لئے تیار ہے۔ دین دیال جی کے افکار و خیالات کے 

ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، اب افتتاح کیا جا رہا ہے۔ محض 21 مہینوں میں 430 بستر والا یہ اسپتال کاشی اور پوروانچل کے لوگوں کی خدمت کے لئے تیار ہے۔ دین دیال جی کے افکار و خیالات کے مطابق  خود انحصاری اور اپنی مدد آپ کا فارمولہ تمام اسکیموں پر لاگو ہونا چاہئیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نظریہ حکومت کے منصوبوں اور حکومت کے کلچر پر لاگو کرنے کے لئے لگا تار کوششیں کی جا رہی ہیں۔.

            وزیر اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ حکومت معاشرے کے آخری فرد تک پہنچنے اور ترقیاتی فوائد ان تک پہنچانے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب صورت حال بدل رہی ہے اور معاشرے کے آخری  فرد تک کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جا رہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”