وزیراعظم جناب نریندر نےپردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار (پی ایم آر بی پی) حاصل کرنے والوں کی ستائش کی ہے۔حکومت ہند  اختراعات، سماجی خدمت، تعلیم، کھیل، فن و ثقافت اور بہادری جیسے 6زمروں میں غیر معمولی حصولیابیوں کے لئے بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکارعطا کرتی ہے۔ سال بال شکتی پُرسکار کے مختلف زمروں کے تحت ملک بھر سے 11بچوں کو پی ایم آر بی پی-2023کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے 6لڑکے اور 5لڑکیاں شامل ہیں۔

ٹوئٹس کی ایک سیریز میں،وزیر اعظم نے کہا:

’’ان لوگوں کے ساتھ ایک شاندار بات چیت ہوئی، جنہیں پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار سے نوازا گیا ہے۔ ‘‘

’’آدتیہ سریش پر فخر ہے،جنہوں نے قابل ذکر لچک کا مظاہرہ کیا۔ انہیں ہڈی کی بیماری کا پتہ  چل گیا تھا، لیکن وہ حوصلہ ہار دینے والوں میں سے نہیں تھے۔انہوں نے گلوکاری کا راستہ اپنایا اوراب وہ ایک باصلاحیت گلوکار ہیں۔ انہوں نے 500 سے زیادہ پروگراموں میں اپنی پیشکش دی ہے۔‘‘

’’ایم گوروی ریڈی ایک شاندار رقاصہ ہیں۔انہوں نے مختلف پروگراموں میں اپنی کارکردگی دکھاتی رہی ہیں اور ہندوستانی ثقافت کے تعلق سےوہ بہت حساس ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ انہیں پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار سے نوازا گیا ہے۔‘‘

’’میرے نوجوان دوست سمبھب مشرا ایک بہت ہی تخلیقی نوجوان ہے۔وہ متعدد مضامین لکھ چکے ہیں اور باوقارفیلو شپ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ میں انہیں پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار سے نوازے جانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

’’شریا بھٹاچارجی،ایک پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ یافتہ ہیں،ایک طبلہ فنکار ہیں،جن کے پاس سب سے طویل مدت تک طبلہ بجانے کا ریکارڈ ہے۔ انہیں ثقافتی اولمپیاڈ آف پرفارمنگ آرٹس جیسے پلیٹ فارموں پربھی اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ ان کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی۔‘‘

’’مجھے روہن رام چندر باہیر پر فخر ہے،جنہوں نے ایک ندی میں چھلانگ لگا کر ایک خاتون کو ڈوبنے سے بچایا۔ انہوں نے بڑی بہادری اوربے خوفی کا مظاہرہ کیا۔ پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار سے نوازے جانے پر انہیں مبارکباد۔ ان کے مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں نیک خواہشات۔‘‘

’’بے حد  باصلاحیت آدتیہ پرتاپ سنگھ چوہان کواختراعات میں ان کی گہری دلچسپی کے لئے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار سے نوازا گیا ہے۔ وہ صاف پانی کو یقینی بنانے کے لیے لاگت پر اثر انداز ہونے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے پر کام کر رہےہیں۔‘‘

’’نوجوانوں کے درمیان اختراعات کا جشن!رشی شیو پرسنا کو  ایپس وضع کرنے کا شوق ہے۔سائنس اور اسے نوجوانوں میں مقبول بنانے میں انہیں گہری دلچسپی ہے۔آج اس پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار حاصل کرنے والے سے مل کر خوشی ہوئی۔‘‘

’’انوشکا جولی جیسے نوجوانوں نے قابل ذکر ہمدردی اور اختراعات کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ غنڈہ گردی اور دھمکی کے خلاف بیداری پھیلانے کے لیے ایک ایپ اور دیگر آن لائن پروگراموں پر بڑی لگن سے کام کررہی ہے۔خوشی ہے کہ وہ پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ سےنوازا گیا ہے۔‘‘

’’ہم مختلف کھیلوں کو مقبول بنانے اور فٹنس پر زور دینے کے لیے عہد بند ہیں۔حنایا نثار ایک پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ یافتہ ہیں،جنہوں نے مختلف  مارشل آرٹس مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے مختلف ایوارڈ بھی حاصل کیے ہیں۔ ان کی حصولیابیوں پر فخر ہے۔‘‘

’’شوریہ جیت رنجیت کمار کھیرے نے 2022 کے قومی کھیلوں میں اپنی کامیابی کے لیے زبردست ستائش حاصل کی۔ جب ملاکھمب کی بات آتی ہے تو وہ صلاحیت کا پاور ہاؤس ہے۔ میں انہیں پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار کے لیے مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی آائندہ کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

’’ کماری کولاگٹلا الانا میناکشی سے ملیں،ایک ممتاز شطرنج کھلاڑی اوراب ایک پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار جیتنے والی ہیں۔ شطرنج میں ان کی کامیابیوں نے بین الاقوامی سطح پر مختلف مقابلوں میں اس کی چمک بکھیری ہے۔ ان کی حصولیابیاں یقینی طور پر آنے والے شطرنج کھلاڑیوں کو تحریک دیتی رہیں گی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government