وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ لوک سبھا حلقہ کے کھونٹی کے تحت مہیلا وکاس منڈل، گملا بلاک کی سالانہ جنرل کانفرنس میں تقریباً 15,000 خواتین کی شرکت کی ستائش کی ہے۔ وہ آدیواسی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا کے ٹوئٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں وزیر نے بتایا ہے کہ کھونٹی لوک سبھا حلقہ کے تحت پالکوٹ (گملا) بلاک میں مہیلا وکاس منڈل کی سالانہ جنرل کانفرنس میں تقریباً 15,000 خواتین نے حصہ لیا۔ اس کنونشن میں 944 مہیلا منڈلوں کی خواتین نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا۔
"بہت قابل ستائش کوشش ہے. خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت ان کی بااختیاری اور ترقی کی علامت ہے۔ "
बहुत प्रशंसनीय प्रयास। महिलाओं की बढ़ती भागीदारी उनके सशक्तिकरण और विकास का द्योतक है। https://t.co/BuBC5PLMO2
— Narendra Modi (@narendramodi) February 26, 2023