وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، ٹہری گڑھوال، دہرادون کے رکن پارلیمنٹ مالا راجیہ لکشمی شاہ کے ذریعےاپنے پارلیمانی حلقے ٹہری گڑھوال کے ضلع اتراکاشی کا یوم تاسیس منائے جانے کی ستائش کی ہے۔
ٹہری گڑھوال کے رکن پارلیمنٹ کے لگاتار ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ :
‘‘اپنے ضلع کا یوم تاسیس منانے کی بہترین پہل! ایسی کوششوں سے لوگوں میں الگ الگ علاقوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا اشتیاق بڑھے گا۔’’
अपने जिले के स्थापना दिवस को मनाने की बेहतरीन पहल! ऐसे प्रयासों से लोगों में अलग-अलग क्षेत्रों के बारे में जानने की उत्सुकता बढ़ेगी। https://t.co/PZux0bf2Um
— Narendra Modi (@narendramodi) February 25, 2023