وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھاکے اسپیکر اوم برلا کے ذریعہ شروع کی گئی ’سوپوشت ماں‘ مہم کی ستائش کی ہے۔ جناب برلا نے کوٹا کے رام گنج منڈی علاقے میں سوپوشت ماں ابھیان کا افتتاح کیا ۔ اس پہل کا مقصد ہر ماں اوربچے کو صحت مند رکھنا ہے ۔
لوک سبھا اسپیکر کے ا یک ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹویٹ کیا:
’’معزز لوک سبھا اسپیکر جی کی طرف سے ایک متاثر کن پہل!صحت مند ماں اوربچے میں ہی پورے خاندان کی خوشحالی مضمر ہے اور یہی تو ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے‘‘۔
माननीय लोकसभा अध्यक्ष जी की ओर से एक प्रेरक पहल! स्वस्थ मां और शिशु के साथ ही इसमें पूरे परिवार की समृद्धि निहित है और यही तो एक सशक्त समाज की आधारशिला है। https://t.co/9IC0Sq26Q8
— Narendra Modi (@narendramodi) February 21, 2023