وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی، اتر پردیش میں پانی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کے لیے عوامی شراکت کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ جناب مودی نے اس نیک مقصد میں شامل سبھی کو مبارکباد بھی دی۔
معدوم ہو رہی ندیوں کے احیا اور حلقے میں مختلف امرت سروور کی تعمیر کے سلسلے میں جھانسی سے رکن پارلیمنٹ کے X تھریڈ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک X پوسٹ میں کہا؛
”اتر پردیش کے جھانسی میں پانی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کے لیے عوامی شرکت کی ان کوششوں کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں اور پورے ملک کے لیے ایک مثال ہیں۔ اس نیک مقصد سے وابستہ سبھی کو میری دلی مبارک باد!“
उत्तर प्रदेश के झांसी में जल संरक्षण और भूजल स्तर को बढ़ाने के लिए जनभागीदारी से हो रहे इन प्रयासों के परिणाम बेहद उत्साहवर्धक होने के साथ ही देशभर के लिए एक मिसाल हैं। इस नेक कार्य से जुड़े हर किसी को मेरी बहुत-बहुत बधाई! https://t.co/sJobCxLMda
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2023