وزیراعظم جناب نریندر مودی نے انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر شیروں کے تحفظ سے متعلق کارکنان کی کوششوں کی ستائش کی۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
‘‘انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر، میں اُن سبھی لوگوں کی ستائش کرتا ہوں، جو شیروں کے تحفظ کے لئے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر فخر ہوگا کہ بھارت میں شیروں کے لئے 52 محفوظ مقامات ہیں، جو کہ 75 ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ شیروں کے تحفظ میں مقامی باشندوں کو شامل کرنے کے لئے اختراعی اقدا مات کئے جارہے ہیں۔’’
On International Tiger Day, I laud all those who are actively working to protect the tiger. It would make you proud that India has 52 tiger reserves covering over 75,000 sq. km. Innovative measures are being undertaken to involve local communities in tiger protection. pic.twitter.com/JlF8dQ3cxn
— Narendra Modi (@narendramodi) July 29, 2022