وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جبل پور کے قدیم سنگرام ساگر کے احیاء کے لئے لوگوں کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبل پور کے قدیم سنگرام ساگر کے احیاء کے لئے لوگوں کا شرمدان انتہائی قابل ستائش ہے۔ جناب مودی جبل پور کے رکن پارلیمنٹ جناب راکیش سنگھ کے ٹوئیٹ تھریڈ کا جواب دے رہے تھے ، جس میں رکن پارلیمنٹ جناب سنگھ نے مطلع کیا ہے کہ انہوں نے سنگرام ساگر کے اردگرد کی خوبصورتی کے لئے عوامی نمائندوں، جبل پور کلکٹر اور میونسپل کمشنر کے ساتھ سنگرام ساگر کا معائنہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
‘‘ جبل پور کے قدیم سنگرام ساگر کے احیاء کے لئے لوگوں کے شرمدان کی یہ کوشش انتہائی قابل ستائش ہے۔’’
जबलपुर के प्राचीन संग्राम सागर के पुनरोद्धार के लिए लोगों के श्रमदान का यह प्रयास बहुत ही प्रशंसनीय है। https://t.co/2CFClo3ERZ
— Narendra Modi (@narendramodi) April 24, 2023