وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے لکھنؤ اور ہردوئی میں پی ایم متر میگا ٹیکسٹائلس پارک قائم کیے جانے کی ستائش کی ہے۔
کامرس اور صنعت اور ٹیکسٹائلس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعے آج اتر پردیش میں پی ایم متر میگا ٹیکسٹائلس پارک کے افتتاح کے بارے میں کیے گئے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا:
’’اتر پردیش میں ٹیکسٹائلس کی ایک شاندار روایت، ایک بڑا بازار اور صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے۔ یہ کڑی محنت کرنے والے بنکروں اور ہنرمند کاریگروں کی آماجگاہ ہے۔ لکھنؤ اور ہردوئی ضلعوں میں پی ایم متر میگا ٹیکسٹائلس پارک کے قیام سے یو پی کو بہت فائدہ ہوگا۔‘‘
’’اتر پردیش کے میرے سبھی بھائیوں اور بہنوں کے لیے آج ایک بہت اہم دن ہے۔ لکھنؤ اور ہردوئی میں پی ایم متر پارک کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع پر آپ سبھی کو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد۔‘‘
’’1000 ایکڑ سے زیادہ میں پھیلے یہ پی ایم متر پارک مقامی معیشت کو رفتار دینے کے ساتھ ہی روزگار کے متعدد نئے مواقع لانے والے ہیں۔ ملک کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی ان سے نئی مضبوطی ملنے والی ہے۔‘‘
Uttar Pradesh has rich tradition of textiles, a big market and consumer base. It is home to hardworking weavers and a skilled workforce. The setting up of the PM Mitra Mega Textiles Park across Lucknow and Hardoi districts will greatly benefit UP. #PragatiKaPmMitra https://t.co/su1OlbHlQe
— Narendra Modi (@narendramodi) April 18, 2023
उत्तर प्रदेश के मेरे सभी भाइयों और बहनों के लिए आज एक बहुत अहम दिन है। लखनऊ और हरदोई में PM MITRA पार्क का शुभारंभ होने जा रहा है। इस अवसर पर आप सभी को मेरी बहुत-बहुत शुभकामनाएं। #PragatiKaPmMitra https://t.co/su1OlbHlQe
— Narendra Modi (@narendramodi) April 18, 2023