وزیراعظم نے سی آر پی ایف اہلکاروں کی شجر کاری مہم کی تعریف کی ہے۔ وشوناتھ دھام اور گیان واپی کی سکیورٹی میں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے 75 ہزار پودے لگائے۔ وزیراعظم نے اس کوشش کو پورے ملک کے لئے ایک مثال قرار دیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا:
’’سی آر پی ایف جوانوں کی یہ پہل ہر کسی کو حوصلہ فراہم کرنے والی ہے۔ سکیورٹی اہلکار کے طور پر ماحولیات کے تحفظ کی ان کی یہ کوشش ملک بھر کے لئے ایک مثال ہے۔ ایٹ سی آر پی ایف انڈیا (@crpfindia)‘‘۔
सीआरपीएफ जवानों की यह पहल हर किसी को प्रेरित करने वाली है। सुरक्षा प्रहरी के रूप में पर्यावरण संरक्षण का उनका यह प्रयास देशभर के लिए एक मिसाल है। @crpfindia https://t.co/TcQYOigoO2
— Narendra Modi (@narendramodi) October 29, 2022