وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے دفاعی شعبے کو خود کفیل بنانے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے اس رائے کااظہار کیا کہ دفاع میں خود انحصاری کا فروغ بھی ہندوستانی صلاحیتوں پر ہمارے اعتماد کی تصدیق کرتا ہے۔
مرکزی وزیر برائے دفاع، جناب راج ناتھ سنگھ کی طرف سے ایک ٹویٹ کا اشتراک کرتے ہوئے،جس میں مالی سال 23 میں 70,500 کروڑ روپے کی تجاویز اور 2.71 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی خریداری کو منظوری دے کر، جس کا 99 فیصد ہندوستانی صنعتوں سے حاصل کیا جائے گا ، ہندوستان کے دفاعی شعبے کو خود کفیل بنانے کے لیے کی جا رہی مسلسل کوششوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’دفاع میں خود انحصاری کو فروغ دینا، ہندوستانی ہنر مندی پر ہمارے اعتماد کی بھی تصدیق کرتا ہے۔‘‘
A boost to self-reliance in defence, also reaffirming our faith in Indian talent. https://t.co/igjPfcjk3P
— Narendra Modi (@narendramodi) March 17, 2023