وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 31 ویں عالمی یونیورسٹی گیمز میں 11 گولڈز، 5 سلور اور 10 کانسے سمیت 26 تمغے حاصل کرنے کا بے مثال ریکارڈ قائم کرنے کے لئے ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ 1959 میں اپنے آغاز کے بعد سے عالمی یونیورسٹی گیمز میں یہ ہندوستان کی بہترین کارکردگی ہے اور اس کامیابی کے لیے کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ اور کوچز کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
‘‘ایک کھیل کی کارکردگی جو ہر ہندوستانی کا سر فخر سے اونچا کردے گی!
31 ویں عالمی یونیورسٹی گیمز میں، ہندوستانی کھلاڑی 26 تمغوں کے بے مثال ریکارڈ کے ساتھ واپس آئے! ہماری اب تک کی بہترین کارکردگی، اس میں 11 گولڈ، 5 سلور اور 10 کانسے شامل ہیں۔
ہمارے ان حیرت انگیز صلاحیتوں والے کھلاڑیوں کو سلام جنہوں نے قوم کا نام روشن کیا اور آنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔’’
‘‘خاص طور پر خوشی کی بات یہ ہے کہ ہندوستان نے 1959 میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں کل 18 تمغے جیتے ہیں۔ اس طرح اس سال 26 میڈلز کا مثالی نتیجہ واقعی قابل ذکر ہے۔
شاندار کارکردگی ہمارے کھلاڑیوں کی غیر متزلزل لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں اس کامیابی کے لیے کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ اور کوچز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔’’
A sporting performance that will make every Indian proud!
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2023
At the 31st World University Games, Indian athletes return with a record-breaking haul of 26 medals! Our best performance ever, it includes 11 Golds, 5 Silvers, and 10 Bronzes.
A salute to our incredible athletes who… pic.twitter.com/bBO1H1Jhzw