وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں طبی تعلیم کے نئے دور کی ستائش کی ہے۔ وزیر اعظم نے 20 ضلعی سرکاری ہسپتالوں میں 265 ڈی این بی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیں دینے کے حکومت کے فیصلے کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ایک اہم کوشش ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر میں طبی بنیادی ڈھانچہ کو آگے بڑھانا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ کا ایک ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
‘‘یہ ایک اہم کوشش ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر میں طبی انفراسٹرکچر کو آگے بڑھانا ہے!’’
This is an important effort aimed at empowering the youth and furthering medical infrastructure in Jammu and Kashmir! https://t.co/kPJY1PgAh4
— Narendra Modi (@narendramodi) November 8, 2022