وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کانسٹیبل (جی ڈی ) سی اے پی ایف کے امتحانات 13 علاقائی زبانوں میں منعقد کرانے کے وزارت داخلہ کے فیصلے کو ’ڈگر سے ہٹ کر‘ لیا گیا فیصلہ بتایا ہے۔
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کے دفتر کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کا جواب دیا:
’’ڈگر سے ہٹ کر لیا گیا فیصلہ، جو ہمارے نوجوانوں کی امنگوں کو پرواز عطا کرے گا! یہ ہماری اُن مختلف کوششوں کا ایک حصہ ہے جن کے تحت ہم اس مر کویقینی بنا رہے ہیں کہ زبان کسی کے خوابوں کی تکمیل میں ایک رکاوٹ کے طور پر نہ دیکھی جائے۔‘‘
A pathbreaking decision, which will give wings to the aspirations of our youth! This is a part of our various efforts to ensure language is not seen as a barrier in fulfilling one’s dreams. https://t.co/rixlkUgMY7
— Narendra Modi (@narendramodi) April 15, 2023