وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایمرجنسی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی زیادتی کی سخت مذمت کرنے کے لیے معزز لوک سبھا اسپیکر کی ستائش کی۔
جناب مودی نے’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’مجھے خوشی ہے کہ معزز سپیکر نے ایمرجنسی کی سخت مذمت کی اور اس دوران ہونے والی زیادتیوں کو اجاگر کیا اور جس انداز میں جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا، اس کا بھی انہوں نے ذکر کیا۔ ان تمام لوگوں کے اعزاز میں خاموشی سے کھڑے رہنا بھی ایک شاندار تکریم تھی جنہوں نے اس دوران مصائب کا سامنا کیا۔
ایمرجنسی 50 سال پہلے لگائی گئی تھی لیکن آج کے نوجوانوں کے لیے اس کے بارے میں جاننا ضروری ہے کیونکہ یہ اس کی ایک موزوں مثال ہے کہ جب آئین کو پامال کیا جاتا ہے، رائے عامہ کو دبایا جاتا ہے اور ادارے تباہ ہوتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔ ایمرجنسی کے دوران ہونے والے واقعات نے مثال پیش کی ہے کہ آمریت کیسی ہوتی ہے۔‘‘
I am glad that the Honourable Speaker strongly condemned the Emergency, highlighted the excesses committed during that time and also mentioned the manner in which democracy was strangled. It was also a wonderful gesture to stand in silence in honour of all those who suffered…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2024