وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے "کنیا شکشا پرویش اتسو ابھیان کو "ایک مثالی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ بچیوں کو تعلیم کی روشنی ملے گی اور ان کی زندگی تابناک ہوگی"۔ انہوں نے تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔ یہ مہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک مشن ہے کہ ہر لڑکی /بچی کو تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کی پوری چھوٹ دی جائے۔
خواتین و اطفال کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
"ایک مثالی کوشش جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ زیادہ سے زیادہ بچیوں کو تعلیم سے بہرمند کیا جائے تاکہ انہیں تعلیم کی روشنی ملے اور انہیں خوشیاں حاصل ہوں! آئیے ہم سب بحیثیت قوم مل کر اس تحریک کو کامیاب بنائیں۔"
An exemplary effort which will ensure more girls get the joys of education!
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2022
Let us all, as a nation, come together and make this movement a success. https://t.co/Z6VLdF4vLg