وزیراعظم جناب نریندر مودی نے الیکٹرانکس برآمدات میں ہندوستان کی پیش رفت پر زبردست خوشی کااظہار کیا ہے اور عالمی سطح پر اس نے الیکٹرانکس برآمدات میں چوٹی کے تین ملکوں میں مقام بنالیا ہے۔ جناب مودی نے اس کا سہرا جدت طراز یوا شکتی کو دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان آنے والے دنوں میں اس رفتار کو جاری رکھنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ بھارت کی الیکٹرانکس ایکسپورٹ اب ٹاپ 3 میں شامل ہے۔ انہوں نے بزنس اسٹینڈرڈ اخبار کا ایک مضمون بھی مشترک کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے ایپل آئی فون کی برآمدات میں اضافہ ہونے سے ، الیکٹرانکس کے شعبے نے، ماضی کے جواہرات اور زیورات کے شعبے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024-25 (مالی سال25) کی اپریل-جون سہ ماہی کے اختتام تک، ہندوستان کی سرفہرست 10 برآمدات کی کمپنیوں میں تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔
مرکزی وزیر کے ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا؛
‘‘یہ درحقیقت انتہائی خوشی کی بات ہے۔ الیکٹرانکس میں ہندوستان کی صلاحیت ہماری اختراعی یووا شکتی سے تقویت یافتہ ہے۔ یہ ہمارے اصلاحات اور makeinindia@ کو فروغ دینے پر زور دینے کا بھی ثبوت ہے۔
ہندوستان آنے والے وقتوں میں اس رفتار کو جاری رکھنے کے تئیں پرعزم ہے۔’’
This is indeed a matter of immense joy. India’s prowess in electronics is powered by our innovative Yuva Shakti. It is also a testament to our emphasis on reforms and boosting @makeinindia.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 5, 2024
India remains committed to continuing this momentum in the times to come. https://t.co/KFAzD8lseP