وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مالی سال 23۔ 2022 کے لیے تقریباً 26,500 کروڑ روپے (عارضی اور غیر آڈٹ شدہ) کے آپریشنز سے اب تک کا سب سے زیادہ ریوینیو حاصل کرنے کے لیے ایچ اے ایل کی پوری ٹیم کی تعریف کی ہے جس کا ریوینیو گزشتہ مالی سال کے لیے 24,620 روپے تھا۔اس کمپنی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مالی سال کے دوران ریوینیو میں 8 فیصد کا اضافہ درج کرایاہے۔
ایچ اے ایل کے ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’غیر معمولی! میں ایچ اے ایل کی پوری ٹیم کی ان کے شاندار جوش اور جذبے کے لیے سائش کرتا ہوں۔‘‘
Exceptional! I laud the entire team of HAL for their remarkable zeal and passion. https://t.co/KgGaCDh82R
— Narendra Modi (@narendramodi) April 1, 2023