وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 14 دسمبر 2023 کو ایس پی کالج، پونے میں مطالعہ کرنے کی سب سے بڑی سرگرمی کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونے کی ستائش کی ہے۔اس میں 3066 والدین نے کہانی سنانے کے ذریعے معاشرے میں مطالعہ کرنے کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اپنے بچوں کو کہانیاں سنائیں۔
نیشنل بک ٹرسٹ کی طرف سے ایکس پر تحریر کردہ ایک پوسٹ شراکت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:
"مطالعے کی خوشیاں پھیلانے کی قابل تحسین کوشش۔ اس میں شامل افراد کو خراج تحسین۔"
Commendable effort to spread the joys of reading. Compliments to those involved. https://t.co/6k754cegyv
— Narendra Modi (@narendramodi) December 14, 2023