نئی دہلی،30؍جون: وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نےجی ایس ٹی کے نفاذ کے 4 سال مکمل ہونے پر ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہندوستان کے معاشی منظرنامے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایک ٹویٹ میں ، وزیر اعظم نے کہا ، "جی ایس ٹی ہندوستان کے معاشی منظرنامے میں ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ اس نے عام آدمی پر ٹیکسوں ، ٹیکس کی ادائیگی میں آنے والی پریشانیوں اور مجموعی طور پر ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی کی ہے جبکہ شفافیت ، عمل آوری اور مجموعی طور پر ٹیکس کلکشن میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ # 4 ایئرس آف جی ایس ٹی "
GST has been a milestone in the economic landscape of India. It has decreased the number of taxes, compliance burden & overall tax burden on common man while significantly increasing transparency, compliance and overall collection. #4YearsofGST
— Narendra Modi (@narendramodi) June 30, 2021