نئی دہلی، 26؍جولائی2021: قوم کے نام اپنے ماہانہ خطاب ''من کی بات'' میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج چنڈی گڑھ کے خوانچہ فروش(چھولے بھٹورے کی ریڑھی لگانے والے) سنجے رانا کی اس انوکھی اور منفرد کی تعریف کی جس میں وہ دوسروں کو کووڈ-19کے خلاف ٹیکہ لگوانے کی ترغیب دیتے ہیں اور پھر انہیں مفت میں چھولے بھٹورے کھلاتے ہیں۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی بیٹی اور بھتیجی کی تجویز پر کھانے کا اسٹال لگانے والے سنجے رانا نے ان لوگوں کو مفت میں چھولے بھٹورے کھلانا شروع کیا جنہوں نے کووڈ-19 سے محفوظ رہنے کے لیے ٹیکے لگوائے ہیں۔
#चंडीगढ़ के संजय राणा जी की प्रेरणादायक और नेक कहानी
— PIB in Chandigarh (@PIBChandigarh) July 25, 2021
संजय राणा जी के छोले-भटूरे मुफ़्त में खाने के लिए आपको दिखाना पड़ेगा कि आपने उसी दिन vaccine लगवाई है | Vaccine का message दिखाते ही वे आपको स्वादिष्ट छोले–भटूरे दे देंगे
- पीएम श्री @narendramodi#MannKiBaat @vpsbadnore pic.twitter.com/r5QGypN8ao
وزیراعظم نے بتایا کہ چھولے بھٹورے کا اسٹال لگانے والے سنجے، چنڈی گڑھ کے سیکٹر -29 میں سائکل پر چھولے بھٹورے فروخت کرتے ہیں۔اور سنجے رانا کے چھولے بھٹورے مفت میں کھانے کے لیے آپ کو دکھانا پڑے گا کہ آپ نے اسی دن ٹیکہ لگوایا ہے۔ وزیراعظم نے اس کوشش کی ستائش کی اور کہا کہ یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ معاشرے کی بھلائی کے لیے پیسے سے زیادہ خدمت اور فرض کا جذبہ زیادہ ضروری ہے۔