نئی دہلی، 26؍جولائی2021: قوم کے نام اپنے ماہانہ خطاب ''من کی بات'' میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج چنڈی گڑھ کے خوانچہ فروش(چھولے بھٹورے کی ریڑھی لگانے والے) سنجے رانا کی اس انوکھی اور منفرد کی تعریف کی جس میں وہ دوسروں کو کووڈ-19کے خلاف ٹیکہ لگوانے کی ترغیب دیتے ہیں اور پھر انہیں مفت میں چھولے بھٹورے کھلاتے ہیں۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی بیٹی اور بھتیجی کی تجویز پر کھانے کا اسٹال لگانے والے سنجے رانا نے ان لوگوں کو مفت میں چھولے بھٹورے کھلانا شروع کیا جنہوں نے کووڈ-19 سے محفوظ رہنے کے لیے ٹیکے لگوائے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ چھولے بھٹورے کا اسٹال لگانے والے سنجے، چنڈی گڑھ کے سیکٹر -29 میں سائکل پر چھولے بھٹورے فروخت کرتے ہیں۔اور سنجے رانا کے چھولے بھٹورے مفت میں کھانے کے لیے آپ کو دکھانا پڑے گا کہ آپ نے اسی دن ٹیکہ لگوایا ہے۔ وزیراعظم نے اس کوشش کی ستائش کی اور کہا کہ یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ معاشرے کی بھلائی کے لیے پیسے سے زیادہ خدمت اور فرض کا جذبہ زیادہ ضروری ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore

Media Coverage

PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.