وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شیروں کے عالمی دن کے موقع پر شیروں کے مسکن کا تحفظ کرنے کی غرض سے کام کرنے والے سبھی افراد کی لگن کی ستائش کی ہے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کیا:
’’شیروں کا عالمی دن باوقار اور رعب دار شیروں کا جشن منانے کا موقع ہے، جو اپنی طاقت اور شان و شوکت کے ساتھ ہمارے دلوں میں گھر بناتے ہیں۔بھارت کو ایشیائی شیروں کا مسکن ہونے پر فخر ہے اور گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارت میں شیروں کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ میں شیروں کے مسکن کے تحفظ کے لیے سبھی کام کرنے والوں کی تعریف کرتا ہوں۔ میری دلی خواہش ہے کہ ہم شیروں کی آنے والی نسلوں کے پھلنے پھولنے کو یقینی بناتے ہوئے ان کا تحفظ کرتے رہیں۔‘‘
World Lion Day is an occasion to celebrate the majestic lions that captivate our hearts with their strength and magnificence. India is proud to be home to the Asiatic Lions and over the last few years there has been a steady rise in the lion population in India. I laud all those… pic.twitter.com/ohWcPP2Ofe
— Narendra Modi (@narendramodi) August 10, 2023