وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ 1.5 لاکھ آیوشمان بھارت – ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر وں کے قیام کا ہدف پورا کئے جانے سےنئے ہندوستان میں نئی توانائی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خوشحالی کا دارومدار صحتمند شہریوں پر ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویا کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم ٹوئیٹ کیا:
‘‘صحتمند شہریوں پر ہی ہندوستان کی خوشحالی کا دارومدار ہے۔ اس سمت میں ریکارڈ تعداد میں قائم کئے جانے والے یہ ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹرز بڑا رول ادا کریں گے۔ یہ کامیابی نیو انڈیا میں ایک نئی توانائی بھرنے والی ہے۔ ’’
स्वस्थ नागरिकों में ही भारतवर्ष की समृद्धि निहित है। इस दिशा में रिकॉर्ड संख्या में बने ये हेल्थ एंड वेलनेस सेंटर्स बड़ी भूमिका निभाएंगे। यह उपलब्धि न्यू इंडिया में एक नई ऊर्जा भरने वाली है। https://t.co/OfBsRIorsR
— Narendra Modi (@narendramodi) December 29, 2022