وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈیجیٹل انڈیا پہل کے 9 برس مکمل ہونے پر ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا ایک بااختیار ہندوستان کی علامت ہے جو 'زندگی کی آسانی' اور شفافیت کو فروغ دیتا ہے۔
MyGovIndia کی طرف سے X پر ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا:
’’ڈیجیٹل انڈیا ایک بااختیار ہندوستان ہے، جو’زندگی کی آسانی‘ اور شفافیت کو فروغ دیتا ہے۔ یہ تھریڈ ،ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی بدولت ایک دہائی میں ہونے والی پیش رفت کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔
A Digital India is an empowered India, boosting 'Ease of Living' and transparency. This thread gives a glimpse of the strides made in a decade thanks to effective usage of technology. https://t.co/xrEIEjmRaW
— Narendra Modi (@narendramodi) July 1, 2024