وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جولائی میں 6 ارب یو پی آئی لین دین غیر معمولی حصولیابی کی ستائش کی ہے جو 2016 کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ’’یہ ایک غیر معمولی حصولیابی ہے۔ اس سے بھارت کے عوام کے نئی ٹیکنالوجیز کو اختیار کرنے اور معیشت کو زیادہ صاف ستھرا بنانے سے متعلق اجتماعی عزم کا عندیہ ملتا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیاں، خاص طور پر کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران مددگار ثابت ہوئی ہیں‘‘۔
This is an outstanding accomplishment. It indicates the collective resolve of the people of India to embrace new technologies and make the economy cleaner. Digital payments were particularly helpful during the COVID-19 pandemic. https://t.co/roR2h89LHv
— Narendra Modi (@narendramodi) August 2, 2022