وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’پریکشا پے چرچا 2022‘ کے بارے میں ٹوئیٹ کیا اور اس کے لیے رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں اپنے فعال نوجوانوں کے ساتھ جڑنے، ان کی چنوتیوں اور امنگوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’امتحانات قریب آرہے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی ’پریکشا پے چرچا 2022‘ بھی۔ آیئے تناؤ سے مبرا امتحانات کے بارے میں بات کریں اور ایک مرتبہ پھر ہمارے # ایگزام وارئیرس، ان کے والدین اور اساتذہ کی حمایت کریں۔ میں آپ تمام حضرات سے اس سال کے #پی پی سی 2022 کے لیے رجسٹر کرانے کی اپیل کرتا ہوں۔
ذاتی طور پر، ’پریکشا پے چرچا‘ سیکھنے کا ایک زبردست تجربہ ہے۔ مجھے ہمارے فعال نوجوانوں کے ساتھ جڑنے، ان کی چنوتیوں اور امنگوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے تعلیم کی دنیا میں ابھرتے ہوئے رجحانات دریافت کرنے کا بھی موقع حاصل ہوتا ہے۔ # پی پی سی 2022‘‘
Exams are approaching and so is ‘Pariksha Pe Charcha 2022.’ Let’s talk stress-free exams and once again support our brave #ExamWarriors, their parents and teachers. I urge you all to register for this year’s #PPC2022. https://t.co/uv1S6zmxsD
— Narendra Modi (@narendramodi) January 15, 2022