وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آرمبھ 6.0 کے دوران نوجوان سرکاری ملازمین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ وزیر اعظم نے نوجوان سرکاری ملازمین کے ساتھ جن بھاگداری کے جذبے کے ساتھ گورننس کو بہتر بنانے پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے مضبوط فیڈ بیک میکانزم رکھنے اور شکایات کے ازالے کے نظام کو بہتر بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے نوجوان سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے لیے ‘زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے ’کو بہتر بنائیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘آرامبھ 6.0 کے دوران نوجوان سرکاری ملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔ ہم نے شہریوں کے لیے زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کوبہتر بنانے کے لئے جن بھاگداری کے جذبے کے ساتھ طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے بارے میں وسیع بات چیت کی۔’’
Interacted with young civil servants during Aarambh 6.0. We had extensive discussions on how to improve governance with the spirit of Jan Bhagidari. Also highlighted the importance of having strong feedback mechanisms and improving grievance redressal systems. Urged the young… pic.twitter.com/oHnSVXrNbj
— Narendra Modi (@narendramodi) October 30, 2024