نئی دہلی، 2 /دسمبر 2020 ۔ گردابی طوفان بوریوی کے سبب ریاست کے کچھ حصوں میں پیدا شدہ حالات کے بارے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایڈپاڈی کے پلانی سوامی کے ساتھ بات چیت کی۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایڈپاڈی کے پلانی سوامی جی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ گردابی طوفان بوریوی کے سبب ریاست کے کچھ حصوں میں پیدا شدہ موجودہ حالات کے بارے میں ہم نے تبادلہ خیال کیا۔ مرکز تمل ناڈو کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی خیریت اور تحفظ کے لئے دعاگو ہوں۔‘‘
Had a telephone conversation with Tamil Nadu CM Thiru @EPSTamilNadu Ji. We discussed the conditions prevailing in parts of the state due to Cyclone Burevi. Centre will provide all possible support to TN. I pray for the well-being and safety of those living in the areas affected.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 2, 2020