نئی دہلی، 24 مارچ، 2020، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک بھر کے پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے 20 سے زائد صحافیوں و دیگر ذمہ داران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے توسط سے گفت و شنید کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ میں 14 مختلف مقامات سے صحافی حضرات نے حصلہ لیا۔ حصہ لینے والے صحافی قومی اور علاقائی سطح پر سرگرم ہیں اور 11 مختلف زبانوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا نے ملک کے کونے کونے تک اطلاعات فراہم کرانے میں لائق ستائش کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا کا نیٹ ورک ملک کے شہروں اور گاؤوں تک پھیلا ہوا ہے اور اسی لئے میڈیا کا کردار اس چنوتی کا سامنا کرنے اور وسیع پیمانے پر اس وبا سے متعلق صحیح معلومات فراہم کرانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اخبارات پر لوگوں کا بھروسہ ہوتا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک خطے کے لئے مخصوص اخباری صفحہ کو بڑی دلچسپی کے ساتھ پڑھتی ہے۔ اسی لئے یہ بات ازحد اہم ہو جاتی ہے کہ مضامین کے توسط سے کورونا وائرس سے متعلق بیداری اسی صفحہ پر شائع کی جائے۔  عوام تک یہ معلومات پہنچانا ازحد ضروری ہے کہ جانچ کے مراکز کہاں ہیں، جانچ کن لوگوں کی ہو، جانچ کروانے کے لئے کس سے رابطہ کرنا ہے اور گھر میں خود کو سب الگ تھلگ کر لینا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ معلومات اخبارات اور ان کے ویب پورٹل پر دی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضروریٍ ساز و سامان خریدنے کے مقام سے متعلق معلومات بھی اخبارات کے مقامی صفحات پر شائع کی جانی چاہئے۔

 

وزیر اعظم  نے میڈیا سے حکومت اور عوام کے درمیان رابطہ کار بننے اور قومی و مقامی سطح پر فیڈ بیک مہیا کرانے کی اپیل کی۔ انہوں نے سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور میڈیا سے اس کی اہمیت سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے ذریعہ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عوام کو مطلع کیا جائے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے میڈیا سے اخبارات میں کورونا سے متاثرہ دیگر ممالک کی مثالوں اور اس وبا سے متعلق بین الاقوامی اعداد و شمار کے توسط سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات کو نمایاں کرنے کے لئے بھی کہا۔

عوام کے جدوجہد کے جذبہ کو زندہ رکھنے کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ منفی طرز فکر اور افواہوں کو پھیلنے سے روکنا بہت ضروری ہے۔ شہریوں کو اس بات کا یقین دلایا جانا چاہئے کہ حکومت کووِڈ۔19 کے اثرات سے نمٹنے لئے عہدبستہ ہے۔

 

صحافیوں اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے دیگر ذمہ داران نے مؤثر انداز میں اپنا پیغام پہنچانے اور آگے آکر ملک کی قیادت کرنے کے لئے وزیر اعظم کے ذریعہ ادا کیے گئے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ترغیب فراہم کرنے والی اور مثبت کہانیاں شائع کرنے کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ذریعہ پرنٹ میڈیا پر بھروسہ دکھانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پورے ملک نے اس خطرناک چنوتی کا مل جل کر سامنا کرنے کے وزیر اعظم مودی کے پیغام پر عمل کیا ہے۔

 

وزیر اعظم نے شرکاء کی جانب سے موصول ہوئے ردعمل پر اظہار تشکر کیا اور ناداروں کے تئیں ان کی سماجی ذمہ داری کے سلسلے میں ان کی یاددہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی کے لئے سماجی ہم آہنگی میں بہتری لانا انتہائی اہم ہے۔

 

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی سکریٹری نے حکومت کے فعال اور قبل از وقت ردعمل کے بارے میں معلومات ساجھا کرتے ہوئے افراتفری پھیلنے سے بچانے کے لئے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس نازک مرحلے میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے لئے پرنٹ میڈیا سے اپیل کی۔

 

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اور سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات نے بھی اس گفت و شنید میں حصہ لیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi

Media Coverage

'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."