Quote‘‘ہندوستان کی تہذیب ، ثقافت، عقیدہ اور مذہب کے لئے گرو گوبند سنگھ جی کے صاحبزادوں کی قربانی کی کوئی نظیر نہیں ہے’’
Quote‘‘آج ہمیں اُس وقت فخر محسوس ہوتا ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان کا نوجوان اسٹارٹ اپس کی دنیا میں آگے  بڑھ  رہا ہے۔ ہمیں اُس وقت فخر محسوس ہوتا ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان کا نوجوان اختراعی ہے اور ملک کو آگے کی جانب لے جا رہا ہے’’
Quote‘‘یہ نیا ہندوستان ہے، جو جدت طرازی سے پیچھے نہیں ہٹتا، آج ہمت اور عزم، ہندوستان کی مہر تصدیق ہیں’’
Quote‘‘ہندوستان کے بچوں نے کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکہ کاری میں اپنے جدید اور سائنسی مزاج کا اظہار کیا ہے اور 3 جنوری کے بعد سے، صرف 20 دنوں میں ہی، 40 ملین سے زیادہ بچوں نے کورونا سے بچا ؤ کے ٹیکے لگوا لئے ہیں’’

وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ  پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار(پی ایم آر بی پی)  انعام یافتان کے ساتھ  بات کی۔پی  ایم آر بی پی   انعام یافتگان کو  سال  2022 اور 2021  کے لئے، بلاک چین  ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل سرٹیفکٹ سے  نوازا گیا۔ اس ٹیکنالوجی کا استعمال، انعام یافتگان کو  سرٹیفکٹ دینے کے لئے پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔ خواتین اور بچوں کی  فروغ کی مرکزی وزیر  محترمہ اسمرتی زبین ایرانی اور  وزیر مملکت  ڈاکٹر   منجپاڑہ مہندر بھائی  بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

مدھیہ پردیش کے شہر  اندور سے  ماسٹر اوی شرما کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے  ان کی  پروفائل ماحصل کے  راز کے بارے میں معلوم کیا، جو  رامائن کے مختلف پہلوؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ماسٹر اوی شرما نے کہا کہ  لاک ڈاؤن کے دوران  رامائن سیریل  کو نشر کرنے کے فیصلے سے  انہیں تحریک ملی۔ اوی نے  اپنے کلام کے کچھ حصے  بھی بحر میں پڑھے۔ وزیراعظم نے  ایک واقعہ بیان کیا ، جب وہ ، بچے کے طور پر، کہیں گئے اور انہوں نے سوشری  اوما بھارتی جی کو سنا، جنہوں نے   ایک پروگرام میں عمیق روحانی گہرائیوں اور  معلومات کا وسیع مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی مٹی میں کوئی بات ہے، جو  اس طرح کی ذہانت کو  پرورش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے اوی کو بتایا کہ وہ ایک  تحریک ہے، نیز اور وہ  اس جذبہ کی ایک مثال ہے کہ بڑے کام کرنے کے لئے آپ کبھی بھی چھوٹے نہیں ہیں۔

 کرناٹک سے کماری  ریمونا ایویٹی پریریا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہندوستانی رقص کے لئے ان کے جذبات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے  اس بارے میں معلوم کیا کہ اپنا  یہ شوق حاصل کرنے کے لئے انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے اُن کی ماں کی ستائش کی کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے اپنی ضروریات کو نظر انداز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریمونا کی کامیابیاں، ان کی عمر کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑی ہیں۔ انہوں نے ریمونا کو بتایا کہ ان کا آرٹ  عظیم ملک کے  استحکام کے اظہار کا ایک وسیلہ ہے۔

|

 تریپورہ کی کماری  پوہابی چکراورتی کے  ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے  ان سے، اُن کی  کووڈ سے متعلق  اختراع کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے بھی  وزیراعظم  کو کھلاڑیوں کے لئے اپنے فٹنس ایپ کے بارے میں مطلع کیا۔ وزیراعظم نے اُن سے پوچھا کہ  ان کے اس  پروجیکٹ میں اسکول، دوستوں اور والدین کی طرف سے انہیں کس طرح کی معاونت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کھیل کود کے ساتھ ساتھ  اختراعی ایپ تیار کرنے  کے لئے وقت  دینے کے توازن کے بارے میں دریافت کیا۔

بہار کے شہر مغربی چمپارن کے ماسٹر  مید ہنس کمار گپتا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ان سے کووڈ معاملات کے لئے ایک ایپ وضع کرنے میں، ان کی کامیابی کے بارے میں معلومات چاہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مید ہنس جیسے بچوں میں، انہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ صنعت کاری  کو فروغ دینے کی سرکاری کاوشیں بارآور ہو رہی ہیں اورنوکری حاصل کرنے  کے بجائے    کام فراہم کرنے کا رجحان زیادہ پھیل رہا ہے۔

 چنڈی گڑھ کی کماری تروشی گوڑ سے بات چیت میں وزیراعظم نے اُن سے پوچھا کہ کھیل کود اور مطالعہ کے درمیان توازن پر ، اُن کی کیا رائے   ہے۔ وزیراعظم نے  پوچھا کہ تروشی  باکسر میری کوم  کو  آئیڈل کیوں مانتی ہے۔ انہوں نے  وزیراعظم کو بتایا کہ  وہ  انہیں اس مہارت اور  توازن کے تئیں ان کے عہد کی وجہ سے انہیں  پسند کرتی ہے، جو وہ  ایک کھلاڑی  اور  ایک ماں کے طور پر اپناتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تمام کھلاڑیوں کو، تمام سہولیات فراہم کرنے کی عہد بند ہے اور  ہر سطح پر جیتنے کا ذہن وضع کر رہی ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ ایوارڈس   اس حقیقت کی روشنی میں اور زیادہ اہم ہو گئے ہیں کہ وہ  اس اہم مدت کے دوران تفویض کئے گئے ہیں جب ملک  آزادی کا امرت مہو تسو منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت  ماضی سے  توانائی حاصل کرنے کا ہے اور  امرت کال کے آنے والے 25  سالوں میں  وسیع  نتائج  حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو عہد بند کرنے کا ہے۔ انہوں نے  لڑکیوں کے  قومی دن کے موقع پر  ملک کی بیٹیوں کو بھی مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے  جد و جہد  آزادی کی  شاندار تاریخ اور  بر بلا  کنکلتا بروا، کھودی رام بوس اور  رانی گدینلو کی  حصہ رسدی کی بھی یاد دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے  واضح کیا کہ ‘‘ان جد وجہد کرنے والوں  نے ملک کی آزادی کو  اپنی بہت کم عمر میں ہی اپنی زندگی کا مشن بنالیا تھا اور  اپنے آپ کو اس کے لئے وقف کردیا تھا’’۔

وزیراعظم نے  گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر جموں وکشمیر کے  نوشیرہ  سیکٹر کے اپنے  دورے کی بھی  یاد دہانی کرائی ، جہاں ان کی ملاقات بلدیو سنگھ اور بسنت سنگھ سے ہوئی تھی، جنہوں  نے آزادی کے بعد  کی جنگ میں بچے سپاہیوں کا رول  ادا کیا۔ انہوں نے ان کی فوج کو  اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر  بہت ہی نوجوانی  کے دوران میں مدد  دی تھی۔ وزیراعظم ان  ہیروز  کی  بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

|

وزیراعظم نے گرو گوبند سنگھ جی  کے  صاحبزادوں کی بہادری اور قربانی کی  مثال پیش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ  جب یہ صاحبزادے انتہائی شجاعت سے قربان ہوئے، اس وقت  وہ  بہت کم عمر تھے۔ ہندوستان کی تہذیب، ثقافت، عقیدے اور  مذہب کے لئے ان کی قربانی بے نظیر ہے۔ وزیراعظم نے  نوجوانوں پر  زور دیا کہ  وہ   ان صاحبزادوں اور ان کی قربانیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

وزیراعظم نے  واضح کیا کہ نیتا جی سبھاش  چندر بوس کا ایک ڈیجیٹل مجسمہ بھی دہلی میں انڈیا گیٹ کے نزدیک نصب کیا گیا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا ‘‘ہمیں نیتا جی  سے  وسیع  تر  تحریک ملتی ہے – سب سے پہلے  قوم کے تئیں فرض ۔  نیتاجی سے  تحریک لیتے ہوئے آپ کو  ملک کے لئے فرض کی راہ پر پیش رفت کرنی ہے’’۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی شعبے ، پالیسیوں اور  اقدامات میں نوجوانوں کو مرکز میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، میک ان انڈیا کے ساتھ ساتھ  آتم نربھر بھارت کے  جن اندولن اور  جدید بنیادی ڈھانچے کو  وضع کرنے جیسے اقدامات پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ  ہندوستان کے نوجوانوں کی رفتار کے  ساتھ  ہم آہنگ ہے، جو  ہندوستان اور بیرون ملک دونوں جگہ اس  نئے کام کو انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نےاختراع  اور اسٹارٹ اپ  کے زمرے میں  ہندوستان کی بڑھتی ہوئی  جد وجہد کو اجاگر کیا  ۔ انہوں نے  اس حقیقت میں پنہاں ملک کے لئے فخر کے پیغام کو واضح کیا کہ بڑی عالمی کمپنیوں کی قیادت  ہندوستان کے نوجوان سی ای اوز  کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘آج ہمیں  فخر محسوس ہوتا ہے کہ جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ہندوستان نوجوان اسٹارٹ اپس کی دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج ہمیں اس وقت  فخر محسوس ہوتا ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان کا نوجوان  جدت طراز  ہے اور ملک کو آگے لے کر جا رہا ہے‘‘۔

|

وزیراعظم نے کہا کہ اُن شعبوں میں جہاں اس سے قبل بیٹیاں ملوث ہی نہیں ہوتی تھیں، آن ان شعبوں میں یہ بیٹیاں حیرت انگیز  کام انجام دے رہی ہیں۔ یہ  نیا انڈیا ہے، جو  اختراع، ہمت  اور  عہد بندی سے   پیچھے نہیں ہٹتا اور جو  آج ہندوستان کےنمایاں علامت ہیں۔

وزیراعظم نے  ستائش کی کہ ہندوستان کے بچوں نے  کووڈ سے بچاؤ  کی ٹیکہ کاری  پروگرام میں بھی  اپنی  جدید  اور  سائنسی  سوچ  کا مظاہرہ کیا ہے۔ 3  جنوری سے ، صرف 20  دنوں میں ہی ، 40 ملین سے زیادہ بچوں نے  کورونا  سے بچاؤ کا ٹیکہ لگو الیا ہے۔ انہوں نے  سووچ بھارت ابھیان  میں، اُن کی قیادت کے لئے ستائش بھی  کی۔ وزیراعظم نے اُن سے اپیل کی کہ  وہ  ‘ووکل فار لوکل’ کے لئے سفیر بنیں اور  آتم نربھر بھارت کی مہم  کی  قیادت کریں۔

Click here to read full text speech

  • krishangopal sharma Bjp January 13, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • krishangopal sharma Bjp January 13, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
  • krishangopal sharma Bjp January 13, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • krishangopal sharma Bjp January 13, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
  • krishangopal sharma Bjp January 13, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • Shivkumragupta Gupta June 14, 2022

    वंदेमातरम🌹 🇮🇳🌹
  • Jayanta Kumar Bhadra June 02, 2022

    Jay Jay Krishna
  • Jayanta Kumar Bhadra June 02, 2022

    Jay Jay Ganesh
  • Jayanta Kumar Bhadra June 02, 2022

    Jay Jay Ram
  • Laxman singh Rana May 19, 2022

    namo namo 🇮🇳🙏🌷🙏🙏
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India: The unsung hero of global health security in a world of rising costs

Media Coverage

India: The unsung hero of global health security in a world of rising costs
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM chairs a High-Level Meeting to review Ayush Sector
February 27, 2025
QuotePM undertakes comprehensive review of the Ayush sector and emphasizes the need for strategic interventions to harness its full potential
QuotePM discusses increasing acceptance of Ayush worldwide and its potential to drive sustainable development
QuotePM reiterates government’s commitment to strengthen the Ayush sector through policy support, research, and innovation
QuotePM emphasises the need to promote holistic and integrated health and standard protocols on Yoga, Naturopathy and Pharmacy Sector

Prime Minister Shri Narendra Modi chaired a high-level meeting at 7 Lok Kalyan Marg to review the Ayush sector, underscoring its vital role in holistic wellbeing and healthcare, preserving traditional knowledge, and contributing to the nation’s wellness ecosystem.

Since the creation of the Ministry of Ayush in 2014, Prime Minister has envisioned a clear roadmap for its growth, recognizing its vast potential. In a comprehensive review of the sector’s progress, the Prime Minister emphasized the need for strategic interventions to harness its full potential. The review focused on streamlining initiatives, optimizing resources, and charting a visionary path to elevate Ayush’s global presence.

During the review, the Prime Minister emphasized the sector’s significant contributions, including its role in promoting preventive healthcare, boosting rural economies through medicinal plant cultivation, and enhancing India’s global standing as a leader in traditional medicine. He highlighted the sector’s resilience and growth, noting its increasing acceptance worldwide and its potential to drive sustainable development and employment generation.

Prime Minister reiterated that the government is committed to strengthening the Ayush sector through policy support, research, and innovation. He also emphasised the need to promote holistic and integrated health and standard protocols on Yoga, Naturopathy and Pharmacy Sector.

Prime Minister emphasized that transparency must remain the bedrock of all operations within the Government across sectors. He directed all stakeholders to uphold the highest standards of integrity, ensuring that their work is guided solely by the rule of law and for the public good.

The Ayush sector has rapidly evolved into a driving force in India's healthcare landscape, achieving significant milestones in education, research, public health, international collaboration, trade, digitalization, and global expansion. Through the efforts of the government, the sector has witnessed several key achievements, about which the Prime Minister was briefed during the meeting.

• Ayush sector demonstrated exponential economic growth, with the manufacturing market size surging from USD 2.85 billion in 2014 to USD 23 billion in 2023.

•India has established itself as a global leader in evidence-based traditional medicine, with the Ayush Research Portal now hosting over 43,000 studies.

• Research publications in the last 10 years exceed the publications of the previous 60 years.

• Ayush Visa to further boost medical tourism, attracting international patients seeking holistic healthcare solutions.

• The Ayush sector has witnessed significant breakthroughs through collaborations with premier institutions at national and international levels.

• The strengthening of infrastructure and a renewed focus on the integration of artificial intelligence under Ayush Grid.

• Digital technologies to be leveraged for promotion of Yoga.

• iGot platform to host more holistic Y-Break Yoga like content

• Establishing the WHO Global Traditional Medicine Centre in Jamnagar, Gujarat is a landmark achievement, reinforcing India's leadership in traditional medicine.

• Inclusion of traditional medicine in the World Health Organization’s International Classification of Diseases (ICD)-11.

• National Ayush Mission has been pivotal in expanding the sector’s infrastructure and accessibility.

• More than 24.52 Cr people participated in 2024, International Day of Yoga (IDY) which has now become a global phenomenon.

• 10th Year of International Day of Yoga (IDY) 2025 to be a significant milestone with more participation of people across the globe.

The meeting was attended by Union Health Minister Shri Jagat Prakash Nadda, Minister of State (IC), Ministry of Ayush and Minister of State, Ministry of Health & Family Welfare, Shri Prataprao Jadhav, Principal Secretary to PM Dr. P. K. Mishra, Principal Secretary-2 to PM Shri Shaktikanta Das, Advisor to PM Shri Amit Khare and senior officials.