نئی دہلی۔ 12  نومبر       وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پرواقع  وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد ہ ‘دیوالی ملن’  کے موقع پر پی ایم او کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے اس موقع پر سبھی کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے وبائی مرض  کورونا کے خلاف ملک کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ملک نے ایسے مشترکہ دشمن سے لڑنے میں اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا ہے، جس کا کوئی روپ (چہرہ ) نہیں ہے۔ انہوں نے وبائی مرض کے نتیجے میں معاشرے اور حکمرانی میں آنے والی مثبت تبدیلیوں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تبدیلیوں نے معاشروں کو مزید لچکدار بنا دیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح مشکل وقت اکثر لوگوں، عمل اور اداروں کے درمیان  مخفی صلاحیتوں کے ادراک کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے پی ایم او کے عہدیداروں کو اس جذبے سے تحریک حاصل کرنے کی تلقین کی۔

2047 اور اس کے بعد کے لیے ملک کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنے کی سمت میں اس دہائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم او میں ہم سب کو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے اور ملک کو مزید بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کرنی چاہیے۔  

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.