وزیر اعظم نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ معاشرے کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی اپنا تعاون کر رہے ہیں
آپ کے کام میں خدمت کا جذبہ بھی ہے اور جدت بھی: وزیر اعظم
حکومت ’سب کا پریاس‘ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے: وزیر اعظم
ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے انھیں ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں ملک کی اعلیٰ قیادت ان کی بات سن رہی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پر سال 2020 اور 2021 کے لیے ناری شکتی پرسکار ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو اجلاس منعقد کیا۔ یہ بات چیت خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے کی گئی مسلسل کوششوں کا ایک اور ثبوت تھی۔

وزیر اعظم نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی طرف سے کیے گئے زبردست کاموں کی تعریف کی، انھوں نے مزید کہا کہ وہ معاشرے کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی اپنا تعاون کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جہاں ان کے کام میں خدمت کا جذبہ ہے وہیں ان کے کام میں جو چیز واضح طور پر نظر آتی ہے وہ اختراع ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں خواتین نے اپنی شناخت نہ قائم کی ہو اور ملک کا نام نہ روشن کیا ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جن کے ذریعے ایسی صلاحیتوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ تمام خواتین خاندانی سطح پر فیصلہ سازی کا حصہ بنیں، جس کے نتیجے میں وہ معاشی طور پر با اختیار بنیں گی۔

وزیر اعظم نے آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے دوران ’سب کا پریاس‘ پر حکومت کی توجہ کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کوششوں کی کامیابی، جیسے ووکل فار لوکل، خواتین کے تعاون پر منحصر ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے انھیں ایسا پلیٹ فارم دیا جہاں ملک کی اعلیٰ قیادت ان کی بات سن رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے ملنے اور ان سے بات چیت کرنے کا موقع ملنا ان کے لیے ایک خواب کا پورا ہونا تھا۔ انھوں نے حکومت کے ان اقدامات کی تعریف کی جو ان کی کوششوں میں بڑی مدد کر رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے اب تک کے سفر اور ان کی طرف سے کیے گئے کام کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انھوں نے اپنے کام کے شعبے کے حوالے سے کئی مشورے اور تجاویز بھی دیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi