نئی دہلی،08؍مارچ، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج راجدھانی میں  ناری شکتی پُرسکار حاصل کرنے والی خواتین سے بات چیت کی۔ لیہہ ، کشمیر ، آندھرپردیش سمیت  ملک کے مختلف حصوں سے 15  کامیاب خواتین نے  وزیراعظم  کو  اپنی جدو جہد کے بارے میں بتایا اور  یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنا مقصد کس طرح حاصل کیا۔

|

ان کامیاب خواتین میں  103 سالہ  محترمہ مان کور بھی  شامل ہیں، جنہوں نے  93 سال کی عمر میں  ایتھلیٹ کے طور پر  جدو جہد شروع کی اور  ورلڈ ماسٹرز  ایتھلیٹک چمپئن شپ  پولینڈ میں  فیلڈ اور  ٹریک  کے مقابلوں میں  چار گولڈ میڈل  جیتے ہیں۔

 جموں وکشمیر کی  عارفہ جان نمدہ  ہینڈی  کرافٹس کی بانی ہیں اور انہوں نے  نمدہ  ہینڈی کرافٹس کے  معدوم ہوتے ہوئے  فن کو نئی زندگی بخشی۔ انہوں نے  کشمیر میں  100 سے زیادہ  خواتین کو  تربیت دینے  اور  معدوم ہوتے ہوئے دستکاری کے اس فن کو جلا بخشنے  کے  اپنے تجربات سنائے۔

|

ہندوستانی  فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ موہنا سنگھ ، بھاونا کنٹھ اور  آونی چترویدی   نے بھی اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ ان تینوں خواتین کو  ہندوستانی فضائیہ کے فائٹر اسکواڈرن  میں حکومت ہند کے تجرباتی  بنیاد پر خواتین کو  ہندوستانی فضائیہ  کی جنگجو دھارے میں شامل کرنے کے فیصلے کے بعد  بھرتی کیا گیا تھا۔ یہ پہلی  ہندوستانی خاتون پائلٹ تھیں جنہوں نے 2018 میں  مِگ -21 طیارے میں ایک سولو پرواز کی۔

آندھرا پردیش کی  قبائلی خاتون کسان اور دیہی  صنعت کار پڈالا بھودیوی ، مونگیر بھار بہار کی بینا دیوی ، جنہیں  مشروم کی  کھیتی کو مقبول بنانے کے لئے  ’’مشروم مہیلا‘‘  بھی کہا جاتا ہے،  نے  وزیراعظم کو  کھیتی  اور  مارکیٹنگ کے اپنے تجربات سنائے۔

|

 اترپردیش کے کانپور ضلع کی  خاتون راجگیر کلاوتی دیوی نے  ضلع   میں   کھلے میں رفع حاجت  کم کرانے اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے  گاؤوں میں اور  کانپور میں اور اس کے آس پاس  علاقوں میں  4000 سے زائد ٹوائلٹ تعمیر کرائے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو اپنے تجربات سنائے کہ وہ کس طرح کھلے میں رفع حاجت کے نقصانات  کے بارے میں گھر گھر جاکر بیداری پھیلاتی تھیں اور کس  طرح انہیں کھلے میں رفع حاجت کم کرانے کے لئے اپنی  کوشش میں پورے کانپور میں اور گاؤوں میں  گھر گھر جانا پڑتا تھا۔

جھارکھنڈ کی چامی مُرمو ایک جذباتی  ماہر ماحولیات ہیں، جنہوں نے  30 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ  2800 سے زائد  گروپ  تیار کئے۔ انہوں نے بنجر زمین میں 25 لاکھ سے زائد  پیڑ لگانے کے کام  کے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

|

کیرل کی 98 سالہ کاتیاینی امّا نے اپنا یہ تجربہ سنایا کہ کس طرح انہوں نے اگست 2018 میں  کیرل  لیٹریسی مشن    کی اکشر لکشم  اسکیم کے تحت  چوتھے درجے کا  امتحان پاس کیا۔ انہوں نے  فرسٹ رینک حاصل کیا  اور 98 فیصد نمبر حاصل کئے۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ  ناری شکتی ایوارڈ یافتگان  نے  تعمیر معاشرہ  اور  ملک کو تحریک دینے  کے سلسلے میں  عظیم خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  خواتین  کی نمایاں خدمات کے بغیر  ملک  کھلے میں رفع حاجت سے  پاک ہونے کا درجہ حاصل نہیں کرسکتا تھا ۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ  تغذیہ کی کمی  کے سلسلے میں بھی  خواتین نے  نمایاں رول ادا کیا ہے۔

 وزیراعظم نے پانی کے تحفظ کے موضوع پر بھی  بات کی اور  اس بات کو نمایاں کیا کہ جل جیون مشن میں  خواتین کی مزید  شرکت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  کامیاب  خواتین کو مبارک باد دی اور کہا کہ  وہ  پورے ملک کے لئے باعث تحر یک ہیں۔

  • Anu Parashari June 02, 2024

    जय हो
  • G.shankar Srivastav August 10, 2022

    नमस्ते
  • Jayanta Kumar Bhadra May 29, 2022

    Jai Sri Krishna
  • Jayanta Kumar Bhadra May 29, 2022

    Jai Sri Ganesh
  • Jayanta Kumar Bhadra May 29, 2022

    Jai Sri Ram
  • G.shankar Srivastav April 08, 2022

    जय हो
  • Laxman singh Rana March 15, 2022

    namo namo 🇮🇳🙏
  • Laxman singh Rana March 15, 2022

    namo namo 🇮🇳🌹🌷
  • Laxman singh Rana March 15, 2022

    namo namo 🇮🇳🌹
  • Laxman singh Rana March 15, 2022

    namo namo 🇮🇳
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India Surpasses 1 Million EV Sales Milestone in FY 2024-25

Media Coverage

India Surpasses 1 Million EV Sales Milestone in FY 2024-25
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM highlights the new energy and resolve in the lives of devotees with worship of Maa Durga in Navratri
April 03, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today highlighted the new energy and resolve in the lives of devotees with worship of Maa Durga in Navratri. He also shared a bhajan by Smt. Anuradha Paudwal.

In a post on X, he wrote:

“मां दुर्गा का आशीर्वाद भक्तों के जीवन में नई ऊर्जा और नया संकल्प लेकर आता है। अनुराधा पौडवाल जी का ये देवी भजन आपको भक्ति भाव से भर देगा।”