نئی دہلی، 16 /اکتوبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ادھو ٹھاکرے سے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب اور بارش کے سبب پیداشدہ صورت حال کے بارے میں بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے جی سے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب اور بھاری بارش کے سبب پیدا شدہ صورت حال کے بارے میں بات کی۔ میرے خیالات اور دعائیں ان بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں جو اس صورت حال سے متاثر ہوئے ہیں۔ بچاؤ اور راحت رسانی سے متعلق جاری کاموں میں مرکز کی جانب سے مدد کا اعادہ کیا۔‘‘
Spoke to Maharashtra CM Uddhav Thackeray Ji regarding the situation arising due to flooding and heavy rain in parts of the state. My thoughts and prayers are with those sisters and brothers affected. Reiterated Centre’s support in the ongoing rescue and relief work. @OfficeofUT
— Narendra Modi (@narendramodi) October 16, 2020