نئی دہلی16 اکتوبر 2020 / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے مختلف حصوں میں بارش اور سیلاب کی صورت حال پر ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب بی ایس یدی یورپا سے بات کی۔
وزیر اعظم نے کہا '' کرناٹک کے مختلف حصوں میں بارش اور سیلاب کی صورت حال پر وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا جی سے بات کی۔ ہم کرناٹک میں سیلاب سے متاثر اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ راحت اور بچاو کے جاری کام میں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے''۔
Spoke to CM @BSYBJP Ji on the rainfall and flood situation in various parts of Karnataka. We stand in solidarity with our sisters and brothers of Karnataka affected by the floods. Assured all possible support from the Centre in rescue and relief works that are underway.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 16, 2020