The human face of 'Khaki' uniform has been engraved in the public memory due to the good work done by police especially during this COVID-19 pandemic: PM
Women officers can be more helpful in making the youth understand the outcome of joining the terror groups and stop them from doing so: PM
Never lose the respect for the 'Khaki' uniform: PM Modi to IPS Probationers

نئی دلی، 4ستمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں آج ‘دیکشانت پریڈایونٹ’ کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعےآئی پی ایس کے نو تقررشدہ افسروں سے بات چیت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان آئی پی ایس افسران جب اکیڈمی سے فارغ ہوتے ہیں، تو وہ ہمیشہ ان سے بات چیت کرتے ہیں، لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے وہ ان سے ملاقات نہیں کر سکے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہاکہ ‘‘ بہر حال مجھے یقین ہے کہ اپنی میعاد کے دوران میں کسی نہ کسی مرحلے پر آپ سب سے ضرورملاقات کروں گا’’۔

وزیراعظم نے کامیابی کے ساتھ تربیت پوری کرنے والے آئی پی ایس کے نو تقرر شدہ افسروں کو نیک تمنائیں پیش کیں اور ان سےکہاکہ یہ بہت ہی ضروری ہے کہ نوتقرر شدہ افسران اپنی یونیفارم کے ذریعے رعب جمانے کے بجائے اس کا اہل ہونے پر فخر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خاکی یونیفارم کا احترام ہرگز نہ کھوئیں۔خاص طور پر کووڈ-19 کے دوران اچھے کاموں کی وجہ سے خاکی یونیفارم کا عوامی ذہنوں میں نقش مرتب ہو گیا ہے۔

آئی پی ایس کے نئے افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ اب تک یہاں ایک محفوظ ماحول میں آپ لوگ زیر تربیت تھے، لیکن اکیڈمی سے باہر نکلتے ہی صورتحال بدل جائے گی۔ آپ کے تئیں رویہ بدل جائے گا۔ پوری طرح ہوش سے کام لیں، پہلا تاثر حتمی تاثر ہوتاہے۔ جہاں بھی آپ کا تبادلہ ہوگا، آپ نے جو امیج بنائی ہے، وہ آپ کا پیچھا کرے گی۔

وزیراعظم نے ان نئے افسروں کو مشورہ دیا کہ وہ جو میں سے گھُن ڈھونڈھنے کی صلاحیت پیدا کریں۔ انہوں نے ان لوگوں سے کہا کہ اپنے کانوں کو بند نہ رکھیں، لیکن اس قابل بنیں کہ جو باتیں ان کے کانوں تک پہنچ رہی ہیں ان کی چھان پھٹک کر سکیں۔ ‘‘ اپنے کان بند نہ رکھیں، بلکہ اس میں فلٹر لگائیں۔دماغ تک جب باتیں چھن کر پہنچتی ہیں، تو ان سے مدد ملتی ہے۔ کوڑا کرکٹ ہٹا کر اپنے دل کو صاف رکھیں’’۔

وزیراعظم نے ان نئے افسران پر زور دیا کہ جہاں بھی ان کا تقرر ہو، اس پر فخر کریں اور اس جگہ سے تعلق کا احساس پیدا کریں۔انہوں نے نئے افسروں پر زور دیا کہ عام لوگوں کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں۔ لوگوں کے دلوں کومحبت سے جیتنا انہیں ڈرا کر قابو میں کرنےسے زیادہ دیر پا ثابت ہوتاہے۔

وزیراعظم نے وبائی بیماری کووڈ -19 کے دوران پولیس والوں کے اندر انسانی پہلو ابھر کر سامنے آنے کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے جرائم کو پتہ چلانے میں مدد کے لئے پولیس کی خفیہ معلومات کی اہمیت پر زور دیا اور نئے افسروں سے کہا کہ بنیادی سطح پر جو انٹیلی جنس معلومات ملتی ہیں ان کی اہمیت کو فراموش نہ کرتےہوئے اس ٹیکنالوجی سے ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ حدتک استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات، بڑے اعداد وشمار اور مصنوعی ذہانت کی کمی نہیں ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کو اثاثہ قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے چند برسوں میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف مصیبتوں کے دوران جس طرح کام کیا ہے اس سے پولیس خدما ت کے اعتراف میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے متعلقہ علاقوں میں این ڈی آر ایف گروپ منظم کرنے اور آفات سماوی کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنی تربیت کو نئے افسران کم کر کے نہ دیکھیں اور اس ذہن کو بدلیں کہ تربیت بطور سزا دی جانے والی پوسٹنگ ہے۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ دو روز قبل مشن کرم یوگی شروع کیا گیا ہے۔ یہ صلاحیت سازی اور کام کے تئیں رویہ دونوں کے لحاظ سے 70سال پُرانی سول سروس میں ایک زبردست اصلاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبنی بر ضابطہ رویہ کی جگہ مبنی بر کردار رویہ اپنایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس سے ذہانت کا اندازہ لگانے اور تربیت دینے کے علاوہ صحیح آدمی کو صحیح رول دینے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘آپ لوگوں کا یہ پیشہ ایسا ہے جس میں غیر متوقع چیزوں کاسامنا کرنے کا اندیشہ بہت زیادہ رہتا ہے۔ اس لئے آپ سب کو چوکس اور ایسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ یہ انتہائی نوعیت کا دباؤ ہےاس لئے ضروری ہے کہ اپنے قریب کے لوگوں سے باتیں کرتے رہیں۔ وقفے وقفے سے جو آپ کی چھٹی کا دن بھی ہو سکتا ہے اس میں کسی مدرس یا کسی ایسے آدمی سےملاقات کریں جو آپ کو قابل قدرمشورہ دے سکتا ہے۔

وزیراعظم نے پولیس کے کام میں فٹنس کی اہمیت پر زور دیااور کہا کہ تربیت کے دوران جو فٹنس پیدا کی گئی ہے اس کو برقرار رکھا جائے۔ اگر آپ فٹ رہیں گے تو آپ کے اردگرد آپ کے ساتھی بھی فٹ رہیں گے۔ انہیں آپ کو دیکھ کرتحریک ملے گی۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ گیتا کی اشلوک کو ذہن میں رکھیں کہ لوگ ان مثالوں کو اپناتے ہیں جو عظیم لوگوں نے قائم کی ہیں۔

‘‘ یَت یت آچرتی، شریشٹھ

تت، تت، ایو، اِتر:، جن:،

سا:یت، پرمانم، کروتے، لوک:،

تت، انوورتتے

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage