وزیر اعظم نے تمام افسران سے انجذاب کے نقطہ نظر کے ساتھ کام کرنے کا مطالبہ کیا جس سے سماجی انصاف کو یقینی بنانے اور امتیازی سلوک کو روکنے میں مدد ملتی ہے
خدمت کی ترسیل میں اسپیڈ بریکر بننا ہے یا سپر فاسٹ ہائی وے بننا ہے، یہ آپ کی مرضی ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے افسروں سے کہا کہ وہ عمل انگیز ایجنٹ بنیں اور جب وہ اپنی آنکھوں کے سامنے تبدیلی دیکھیں تو اطمینان محسوس کریں
وزیر اعظم نے کہا کہ نیشن فرسٹ زندگی کا مقصد ہے اور انھوں نے تمام افسران سے اس سفر میں ان کے ساتھ شامل ہونے کا مطالبہ کیا
اسسٹنٹ سیکرٹری پروگرام کا مقصد انتظامی پیرامڈ کے اوپر سے نیچے تک کے نوجوان افسران کو تجرباتی آموزش کا موقع فراہم کرنا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں واقع سشما سوراج بھون میں آئی اے ایس 2022 بیچ کے 181 افسر تربیت یافتگان کے ساتھ بات چیت کی، جنھیں مختلف وزارتوں اور محکموں میں اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

بات چیت کے دوران مختلف افسروں نے تربیت سے متعلق اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔ وزیر اعظم نے 2022 میں آرمبھ پروگرام کے دوران ان کے ساتھ اپنی پہلے کی بات چیت کو یاد کیا۔ اسسٹنٹ سیکرٹری پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوان افسران کو انتظامی پیرامڈ کے اوپر سے نیچے تک کے نوجوان افسران کو تجرباتی آموزش کا موقع فراہم کرنا ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ نیا ہندوستان بے سست رویے سے مطمئن نہیں ہے اور سرگرمی کی مانگ کرتا ہے نیز انھیں تمام شہریوں کو بہترین ممکنہ حکمرانی، مینوفیکچرنگ کوالٹی اور معیار زندگی فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ لکھ پتی دیدی، ڈرون دیدی، پی ایم آواس یوجنا وغیرہ جیسی اسکیموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان سب کو ان اسکیموں کو مزید لوگوں تک لے جانے کے لیے انجذاب کے نقطہ نظر کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انجذاب کا نقطہ نظر سماجی انصاف کو یقینی بناتا ہے اور امتیازی سلوک کو روکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ خدمت کی فراہمی میں اسپیڈ بریکر بنیں گے یا سپر فاسٹ ہائی وے بننا چاہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں عمل انگیز ایجنٹ بننے کی خواہش کرنی چاہیے اور جب وہ اپنی آنکھوں کے سامنے تبدیلی رونما ہوتے دیکھیں گے تو انھیں اطمینان محسوس ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشن فرسٹ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ان کی زندگی کا مقصد ہے اور افسران سے اس سفر میں ان کے ساتھ چلنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی اے ایس کے طور پر ان کے انتخاب کے بعد انہیں جو تعریفیں ملی ہیں وہ ماضی کی باتیں ہیں اور انہیں ماضی میں رہنے کے بجائے مستقبل کی طرف آگے بڑھنا چاہیے۔

 

بات چیت کے دوران ریاستی وزیر جناب جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب پی کے مشرا، کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا اور سکریٹری (ہوم ​​اور ڈی او پی ٹی) جناب اے کے بھلا اور دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi