Quoteوزیراعظم مودی اور سندرپچائی نے بھارت میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے بڑھتے ایکو نظام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا
Quoteسندر پچائی نے وزیراعظم مودی کو بھارت میں یو پی آئی کو بروئے کار لاتے ہوئے مالی شمولیت کو مستحکم بنانے کے بارے میں کام کرنے سے متعلق گوگل کے منصوبوں سے واقف کرایا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او جناب سندر پچائی کے ساتھ ورچوئل طریقے سے بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران، وزیراعظم اور جناب پچائی نے بھارت میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے بڑھتے ایکو نظام میں شرکت سے متعلق گوگل کے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے بھارت میں کروم بُکس  تیار کرنے کی غرض سے ایچ پی کے ساتھ گوگل کی ساجھیداری کی ستائش کی۔

وزیراعظم  نے گوگل کی 100 زبانوں کی پہل قدمی کا اعتراف کیا اور بھارتی زبانوں میں اے آئی سے متعلق آلات  دستیاب کرانے کی کوششوں کیلئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اچھی حکمرانی کے لیے اے آئی سے متعلق آلات کے بارے میں کام کرنے پر بھی گوگل کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیراعظم نے گوگل کی جانب سے گاندھی نگر میں گجرات انٹرنیشنل فائنانس  ٹیک- سٹی (گفٹ) کے مقام پر فن ٹیک سے متعلق  عالمی کارروائیوں کا مرکز کھولنے کے منصوبوں کاخیرمقدم کیا۔

جناب پچائی نے وزیراعظم کو جی پے اور یو پی آئی کی قوت اور رسائی کو بروئے کار لاکر بھارت میں مالی شمولیت کو بہتر بنانے سے متعلق گوگل کے منصوبوں کے بارے میں  مطلع کیا۔ انہوں نے بھارت کے ترقیاتی لائحہ عمل میں تعاون کرنے کی غرض سے گوگل کی عہدبستگی پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے گوگل کو  ملک میں جلد منعقد ہونے والی اے آئی سربراہ اجلاس  سے متعلق  عالمی ساجھیداری میں تعاون کرنے کیلئے بھی مدعو کیا۔ بھارت نئی دہلی میں دسمبر 2023 میں اس سربراہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔

 

  • Pt Deepak Rajauriya jila updhyachchh bjp fzd December 26, 2023

    Jai ho
  • RatishTiwari Advocate October 18, 2023

    भारत माता की जय जय जय
  • Prem Prakash October 18, 2023

    Har har modi
  • Prof Sanjib Goswami October 18, 2023

    You are first PM in Bharat actively pursuing investment for Bharat future even from individual investors. Unlike others who had a policy or bilateral talks, you had earlier talked to several investors including Elon Musk on one to one basis. My prayers for you always
  • Dinesh Hegde October 18, 2023

    Jai Modiji....🌷
  • Sanjay Zala October 17, 2023

    🚀 'Technology' _ •🌎• _ "Man" 🚀
  • Rk Biswal,at podaruan, post, Marichpur via Machhagoan ,Dist Jagatsinghpur October 17, 2023

    Jai mata Di Jai bharat
  • LAL SINGH KORANGA October 17, 2023

    ग्रेट
  • Ramilaben Jagdishchandra Soni October 17, 2023

    Jay ho modiji.🙏 🇮🇳
  • SAPAN DUBEY October 17, 2023

    जय श्री राम
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves $2.7 billion outlay to locally make electronics components

Media Coverage

Cabinet approves $2.7 billion outlay to locally make electronics components
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر29 مارچ 2025
March 29, 2025

Citizens Appreciate Promises Kept: PM Modi’s Blueprint for Progress