نئی دہلی:30 نومبر، 2020:وزیراعظم نے پیر کے روز کووڈ-19 کے لئے ویکسین کی تیاری اور مینوفیکچرنگ پر کام کرنے والی تین ٹیموں کے ساتھ ورچوول میٹنگیں کیں۔ یہ ٹیمیں جینووا بایوفارماسیوٹیکلس لمیٹیڈ پُنے، بایولوجیکل ای لمیٹیڈ حیدر آباد اور ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز لمیٹیڈ حیدرآباد کی تھیں۔

وزیراعظم نے کووڈ-19 پر قابو پانے کیلئے ویکسین حل کے ساتھ آنے کیلئے ان کمپنیوں میں سائنسدانوں کے ذریعے کی جارہی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ویکسین کی تیاری کیلئے مختلف پلیٹ فارموں کی صلاحیتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کمپنیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ انضباطی عمل اور اس سے متعلق اُمور کے بارے میں اپنی تجاویز اور نظریات سامنے لائیں۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ انہیں ویکسین اور اس سے متعلق اُمور  مثلاً اس کی افادیت وغیرہ کے بارے میں آسان زبان میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے اضافی کوششیں کرنی چاہئیں۔ ویکسین کی ڈیلیوری کے سلسلے میں لاجسٹکس ٹرانسپورٹ ، کولڈ چین وغیرہ سے متعلق اُمور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویکسین کے تمام اُمیدواروں نے ٹرائل کے مختلف مراحل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں تفصیلی اعداد وشمار اور نتائج آئندہ سال کے اوائل کے بعد متوقع ہیں۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ محکموں کو مشورہ دیا کہ وہ مینوفیکچررز کے ساتھ مشغول رہیں اور معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کمپنیوں کی کوششوں سے ملک اور پوری دنیا کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Modi’s welfare policies led to significant women empowerment, says SBI report

Media Coverage

Modi’s welfare policies led to significant women empowerment, says SBI report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles demise of eminent playback singer, Shri P. Jayachandran
January 10, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the demise of eminent playback singer, Shri P. Jayachandran and said that his soulful renditions across various languages will continue to touch hearts for generations to come.

The Prime Minister posted on X;

“Shri P. Jayachandran Ji was blessed with legendary voice that conveyed a wide range of emotions. His soulful renditions across various languages will continue to touch hearts for generations to come. Pained by his passing. My thoughts are with his family and admirers in this hour of grief.”