وزیر اعظم نے ٹیکہ ساز اداروں کی کوششوں کی ستائش کی، جس کے نتیجے میں بھارت کے 100 کروڑ ٹیکوں کے سنگ میل کو عبور کرنے میں مدد ملی
وزیراعظم نے زور دیا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سیکھے گئے بہترین طریقوں کو ادارہ جاتی بنانے کی ضرورت ہے
ٹیکہ ساز اداروں نے وزیر اعظم کے وژن اور متحرک قیادت کی ستائش کی؛ کہا کہ حکومت اور صنعت کے درمیان ایسا تعاون پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پر گھریلو ٹیکہ ساز کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ٹیکہ ساز اداروں کی کوششوں کی تعریف کی، جس کے نتیجے میں ملک نے 100 کروڑ ٹیکہ کاری کا سنگ میل عبور کیا، اور کہا کہ انھوں نے بھارت کی کامیابی کی اس کہانی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے عالمی وبا کے دوران ان کی محنت اور ان کے ذریعے دیے گئے اعتماد کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے زور دیا کہ ملک کو گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سیکھے گئے بہترین طریقوں کو ادارہ جاتی بنانے کی ضرورت ہے، انھوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی معیارات کے مطابق ہمارے طریقوں میں تبدیلی کرنے کا موقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا ٹیکہ کاری مہم کی کامیابی کے پس منظر میں بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکہ بنانے والوں کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ ہم مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔

دیسی ٹیکہ ساز اداروں نے ٹیکے کی تیاری کے لیے مسلسل رہنمائی اور مدد فراہم کرنے پر وزیر اعظم کے وژن اور متحرک قیادت کو سراہا۔ انھوں نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور صنعت کے درمیان ایسا تعاون و اشتراک پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، اور اس کوشش کے دوران انضباطی اصلاحات، آسان طریقہ کار ، بروقت منظوریاں اور حکومت کی مددگار اور تعاون دینے والی نوعیت تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک پرانے اصولوں پر عمل پیرا ہوتا تو کافی تاخیر ہوجاتی، اور ہم ٹیکہ کاری کی اس سطح تک نہیں پہنچ پاتے جو ہم نے اب تک حاصل کی ہے۔

جناب ادار پونا والا نے حکومت کی طرف سے لائی گئی انضباطی اصلاحات کی ستائش کی۔ جناب سائرس پونا والا نے عالمی وبا کے دوران وزیر اعظم کی قیادت کی تعریف کی۔ ڈاکٹر کرشنا ایلا نے کوویکسین اور اس کی تیاری کے دوران مسلسل تعاون اور حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ جناب پنکج پٹیل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈی این اے پر مبنی ٹیکہ کے بارے میں بات کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ مہیما داتلہ نے وزیر اعظم کے وژن کی تعریف کی جس کی وجہ سے ملک کو ٹیکہ کاری کے اس سنگ میل تک پہنچنے میں مدد ملی۔ ڈاکٹر سنجے سنگھ نے ٹیکے کی تیاری کے میدان میں جدت طرازی اور بیک ورڈ انٹیگریشن کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔ جناب ستیش ریڈی نے اس کوشش میں حکومت اور صنعت کے درمیان اشتراک و تعاون کو سراہا۔

اس گفت و شنید میں جناب سائرس پونا والا اور جناب ادار پونا والا، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے شرکت کی؛ نیز ڈاکٹر کرشنا ایلا اور محترمہ سوچترا ایلا، بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ مسٹر پنکج پٹیل اور ڈاکٹر شیرویل پٹیل، زیڈس کیڈیلا؛ محترمہ مہیما داتلا اور جناب نریندر مانٹیلا، بائیولوجیکل ای لمیٹڈ؛ ڈاکٹر سنجے سنگھ اور جناب ستیش رام لال مہتا، جینووا بائیو فارماسیوٹیکل لمیٹڈ، جناب ستیش ریڈی اور جناب دیپک سپرا، ڈاکٹر ریڈی لیب اور ڈاکٹر راجیش جین اور جناب ہرشیت جین، پناسیا بائیوٹیک لمیٹڈ، صحت کے مرکزی وزیر اور کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر مملکت بھی اس گفت و شنید کے دوران موجود تھے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.