ہمارا ہدف بھارت کو تیل اور گیس سیکٹر میں خود کفیل بنانا ہے:وزیراعظم
وزیراعظم نے بھارت میں تیل اور گیس کی تلاش اوراس سیکٹر کے فروغ کے لئے چیف ایگزیکٹو افسران کو مدعو کیا
صنعتی حلقے کے اہم لیڈروں نے توانائی تک رسائی، سستی توانائی اور توانائی کے تحفظ میں بہتری کے لئے حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دنیاکے تیل اور گیس سیکٹر کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ماہرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے  بات چیت کی۔

وزیراعظم نے پچھلے سات برسوں کے دوران تیل اور گیس سیکٹر میں بہتری لانے کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ  خیال کیا، جس میں تیل ا ور گیس کی تلاش  اور لائسنس پالیسی ، گیس مارکیٹنگ ، کوئلے کی کانوں سے ملنے و الی قدرتی گیس ، کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے  اور حال میں انڈین گیس   ایکسچینج میں کی گئی ا  صلاحات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ‘  بھارت کو تیل اور گیس سیکٹر میں خود کفیل بنانے کے لئے ’ اس طرح کی اصلاحات جاری رہیں گی۔

تیل سیکٹر کے موضوع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  ‘ریوینیو’ بڑھانے کے بجائے  ‘ پروڈکشن’ بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہو ں نے اس بات  کا بھی ذکر کیا ہے کہ خام تیل کو ذخیرہ کرنے کی سہولت بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے آگے کہاکہ ملک میں  قدرتی گیس کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے موجودہ گیس  انفراسٹرکچر اور اس کے امکانات کا بھی ذکر کیا، جس میں پائپ لائن، شہری گیس کی تقسیم اور ایل این جی کو دوبارہ گیس میں تبدیل کرنے والے ٹرمنل جیسے موضوعات شامل تھے۔

وزیراعظم نے ذکر کیا کہ 2016 سے  ایسی میٹنگوں میں جو تجاویز پیش کی جاتی رہی ہیں وہ تیل اور گیس سیکٹر کے سامنے آنے والے چیلنجوں کو سمجھنے میں  کافی مدد گاررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت  کشادگی، امید پروری او رمواقع کی سرزمین ہے، اور یہاں نئے خیالات، امکانات اور اختراعات کی فراوانی ہے۔ انہوں نے  چیف ایگزیکٹو افسران اور ماہرین کو دعوت دی کہ وہ بھارت میں تیل اور گیس کی تلاش اوراس سیکٹر کے فروغ کے لئے بھارت کے ساتھ شراکت داری کریں۔

اس تبادلہ خیال میں  دنیا بھر سے صنعتی حلقے کی سرکردہ شخصیات نے حصہ لیا، ان میں روز نیفٹ کے صدر اور سی ای او  ڈاکٹر ای گورسیچن، سعودی ارامکو کے چیئرمین او ر سی ای او جناب امین ناصر، برٹش پٹرولیم کے سی ای او جناب برنارڈ لونی، آئی ایچ ایس  مارکیٹ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر ڈینیل ایئرگن،سلوم برجر لمیٹڈ کے سی ای او جناب اولیویئر لی پیوش، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر  جناب مکیش انبانی، ودانتا لمیٹڈ کے چیئرمین جناب انل اگروال اور دیگر شامل تھے۔

سبھی چیف ایگزیکٹو افسران اور ماہرین نے توانائی تک رسائی ، سستی توانائی اور توانائی کے تحفظ میں بہتری کے لئے حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کی کہ ان کے ذریعہ  ویژنری اور حوصلہ مندانہ مقصد کے ذریعہ بھارت میں  صاف ستھری توانائی کی طرف قدم بڑھائیں۔ صنعتی حلقے کی سرکردہ شخصیات نے کہاکہ بھارت صاف ستھری توانائی ٹکنالوجی کو تیزی سے اپنا رہا ہے اور وہ عالمی توانائی سپلائی چین کو شکل دینے میں اہم رول اد ا کرسکتا ہے۔ ان سبھی نے کہا کہ توانائی میں تبدیلی کو  پائیدار اور مساوات پر مبنی بنانے کو یقینی کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے صاف ستھری ترقی اور پائیداریت کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی تجاویز اور خیالات بھی پیش کئے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s digital economy surge: Powered by JAM trinity

Media Coverage

India’s digital economy surge: Powered by JAM trinity
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
President of the European Council, Antonio Costa calls PM Narendra Modi
January 07, 2025
PM congratulates President Costa on assuming charge as the President of the European Council
The two leaders agree to work together to further strengthen the India-EU Strategic Partnership
Underline the need for early conclusion of a mutually beneficial India- EU FTA

Prime Minister Shri. Narendra Modi received a telephone call today from H.E. Mr. Antonio Costa, President of the European Council.

PM congratulated President Costa on his assumption of charge as the President of the European Council.

Noting the substantive progress made in India-EU Strategic Partnership over the past decade, the two leaders agreed to working closely together towards further bolstering the ties, including in the areas of trade, technology, investment, green energy and digital space.

They underlined the need for early conclusion of a mutually beneficial India- EU FTA.

The leaders looked forward to the next India-EU Summit to be held in India at a mutually convenient time.

They exchanged views on regional and global developments of mutual interest. The leaders agreed to remain in touch.