وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اترپردیش کے شہر وارانسی میں بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے بات چیت کی۔ وارانسی سے بی جے پی کاریہ کرتاؤں کے ساتھ آڈیو بات چیت کے دوران، وزیر اعظم مودی نے ترقی کے تئیں بی جے پی کی عہدبستگی کا ازسر نو اعادہ کیا۔ کاریہ کرتاؤں سے گفت و شنید کے دوران، انہوں نے کاشی وشوناتھ دھام گلیارے کی بازبحالی، خواتین کی اختیار کاری، بنیادی ڈھانچہ اور حفظانِ صحت ترقی وغیرہ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیے۔
کاریہ کرتاؤں میں سے ایک کاریہ کرتا سے مخاطب ہوتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے ان سے حکومت کی فلاحی اسکیموں کو کاشتکاروں تک پہنچانے کے لیے کہا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’انہیں کاشتکاروں کو کیمیکل سے مبرا کھادوں کے استعمال کے بارے میں بیدار کرنا چاہئے۔‘‘ اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے مرکزی حکومت کی ان مختلف اسکیموں کے بارے میں بات کی جو کاشی کے عوام کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچا رہی ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے عوام سے اپنی ایپ کے کمل پشپ سیکشن کے لیے تعاون دینے کی اپیل کی جس میں پارٹی کے چند باعث ترغیب اراکین کے بارے میں تفصیلات بیان کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا، ’’نمو ایپ میں ایک بہت ہی دلچسپ سیکشن ہے جس کا نام ہے ’کمل پشپ‘، جو آپ کو باعث ترغیب پارٹی کارکنان کے بارے میں معلومات ساجھا کرنے اور ان کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی چھوٹے عطیات والی خصوصی مہم کے بارے میں بھی بات کی، جس کا مقصد پارٹی کارکنان اور دیگر افراد سے چھوٹے عطیات کے توسط سے فنڈ جمع کرنا ہے۔