وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج مدھیہ پردیش میں پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔ ریاستی سرکار کے ذریعے اسکیم کے بارے میں مزید ا ٓگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک بڑی مہم جاری ہے تاکہ کوئی بھی اہل شخص چھوٹ نہ جائے۔ ریاست 7 اگست 2021 کو پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) کے دن کے طور پر منا رہا ہے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔مدھیہ پردیش میں اس اسکیم سے تقریباً پانچ کروڑ مستفیدین فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سب سے پہلے مدھیہ پردیش میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا ذکر کیا۔ جس کی وجہ سے ریاست میں زندگی متاثر ہوئی ہے اور لوگ پریشان ہیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت ہند اور پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
ایک صدی میں ایک بار آنے والی قدرتی آفات کے طور پر کورونا وبا کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم اس چیلنج سے مقابلہ کرنے کے لیے یکجا ہے۔ ا نھوں نے اعادہ کیا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی میں ہندوستان نے غریب کو اعلیٰ تر ترجیح دی ہے۔ پہلے دن سے ہی غریب اور مزدوروں کے خوراک اور روزگار پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ نہ صرف 80 کروڑ سے زیادہ شہری فری راشن حاصل کر رہے ہیں بلکہ 8 کروڑ سے زیادہ غریب کنبوں کو مفت گیس سلینڈر بھی دیا گیا ہے۔ 20 کروڑ سے زیادہ خواتین کے جن دھن کھاتوں میں 30 ہزار کروڑ روپئے براہِ راست ٹرنسفر کئے گئے۔ اسی طرح ہزارہا کروڑ روپئے لیبر اور کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کئے گئے ۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 9 اگست کو تقریباً دس گیارہ کروڑ کسان کنبوں کے بینک کھاتوں میں ہزارہا کروڑ روپئے ٹرانسفر کئے جائیں گے۔
پچاس کروڑ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرنے کی امتیازی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان صرف ایک ہفتے میں ہی اتنی آبادی کو ٹیکے کے ڈوز لگا رہا ہے جتنی دنیا کے بہت سے ممالک میں مجموعی آبادی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ نئے ہندوستانی کی ایک نئی صلاحیت ہے نیز یہ وہی ہندوستان ہے جو آتم نربھر ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ویکسین محفوظ اور مؤثر دونوں ہے اور انھوں نے زور دیا کہ ٹیکہ کاری کے اس سلسلے کو اور زیادہ تیز کیا جانا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ مستقل یہ یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ دنیا بھر میں روزی روٹی پر جاری اس متوقع بحران کے دوران ہندوستان میں کم سے کم نقصان ہو۔ چھوٹی اور مائیکرو صنعتوں کو لاکھوں کروڑ روپئے کی مالیت کی امداد فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھیں اور شراکتداروں کی روزی روٹی کو یقینی بنائیں۔ ایک قوم ایک راشن کارڈ، پی ایم سوواندھی کے ذریعے قابل برداشت اور آسان قرضہ، بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں جیسے اقدامات نے لیبر کے طبقے کو بڑی مدد دی۔
ریاست میں ڈبل انجن سرکار کے فائدے کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریکارڈ ایم ایس پی خریداری کے لیے ریاستی سرکار کی ستائش کی۔ اس سال مدھیہ پردیش میں17 لاکھ سے زیادہ کسانوں سے گیہوں کی خریداری کی اور 25 ہزار کروڑ روپئے براہ راست ان کے کھاتوں میں جمع کرائے گئے۔ ریاست نے اس برس گیہوں کی خریداری کے مراکز کی بہت بڑی تعداد قائم کی تھی۔ ڈبل انجن سرکاروں میں ریاستی سرکاریں ، مرکزی حکومت کی اسکیموں کو نافذ اور انھیں بہتر بناتی ہیں نیز ان کے اختیار میں اضافہ کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جناب شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں مدھیہ پردیش میں طویل مدت سے چلی آرہی بیمارو ریاست کی شبیہ کو ختم کردیا ہے۔
موجودہ حکومت کے تحت سرکاری اسکیموں میں تیز فراہمی کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس سے قبل کے سرکاری نظاموں میں کمیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ غریب کے بارے میں سوال پوچھا کرتے تھے اور مستفیدین کو کوئی اہمیت دیئے بغیر اپنے آپ ہی جواب دیا کرتے تھے۔ یہ سمجھا جاتا تھا کہ غریب آدمی اس طرح کی سہولیات بیکار ہیں جن میں بینک کھاتے، سڑک، گیس کنکشن، بیت الخلاء، نل کا پانی اور قرضے وغیرہ شامل ہیں۔ یہ جھوٹی نظر بندی طویل عرصے تک غریب کو محروم رکھتی رہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غریب عوام کی طرح موجودہ قیادت بھی بہت مشکل صورتحال سے ابھر کر آئی ہے اور اسے صورتحال کا پورا ادراک ہے۔حالیہ برسوں میں غریب کو مستحکم اور بااختیار بنانے کے لیے حقیقی اور بامقصد کاوشیں کی جارہی ہیں، روزگار کے نئے مواقع ابھر رہے ہیں، کسانوں کے لیے بات چیت تک رسائی آسان ہوگئی ہے اور بیماری کی صورت میں غریب بروقت اسپتال پہنچ سکتا ہے۔
آج قومی ہتھکرگھا کے دن کے موقع پر وزیر اعظم نے یاددہانی کرائی کہ 1905 میں 7 اگست کو سودیشی تحریک کا آغاز ہوا تھا۔ انھوں نے واضح کیا کہ ملک میں دیہی غریب اور قبائلی زمروں کو بااختیار بنانے کی ایک بڑی مہم جاری ہے۔ اور یہ مہم اب ہمارے دستکاروں ، ہتھکرگھا اور ٹیکسٹائل میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے۔ یہ تحریک ووکل فار لوک حاصل کرنے کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس تاثر کے ساتھ ہی ہتھکرگھا کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ کھادی کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کھادی جسے بھلادیا گیا تھا آج ایک شاندار برانڈ بن کر ابھری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’جیسے ہم آزادی کے 100 سالہ سفر میں آگے بڑھ رہے ہیں تو ہمیں کھادی میں آزادی کے جذبے کے لیے مستحکم کرنا ہوگا‘‘۔ انھوں نے آنے والے تہواروں کے دوران دستکاری کی مقامی مصنوعات خریدنے پر زور دیا۔
اختتامیہ کلام میں وزیر اعظم نے تہواروں کے دوران کورونا کو فراموش کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ انھوں نے بہت زیادہ زور دے کر کہا کہ اس وبا کی تیسری لہر کو روکنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ انھوں نے لوگوں کے تمام احتیاطی اقدامات کی تقلید کرنے پر زور دیا۔ جناب مودی نے اختتامی کلمات کہے ’’ہمیں ایک صحتمند ہندوستان اور ایک خوشحال ہندوستان کا عہد کرنا چاہیے‘‘۔
وزیر اعظم نے حال ہی میں گجرات اور اترپردیش میں بھی پی ایم جی کے اے وائی کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔
ये दुखद है कि एमपी में अनेक जिलों में बारिश और बाढ़ की परिस्थितियां बनी हुई हैं।
— PMO India (@PMOIndia) August 7, 2021
अनेक साथियों के जीवन और आजीविका दोनों प्रभावित हुई है।
मुश्किल की इस घड़ी में भारत सरकार और पूरा देश, मध्य प्रदेश के साथ खड़ा है: PM @narendramodi
कोरोना से उपजे संकट से निपटने के लिए भारत ने अपनी रणनीति में गरीब को सर्वोच्च प्राथमिकता दी।
— PMO India (@PMOIndia) August 7, 2021
प्रधानमंत्री गरीब कल्याण अन्न योजना हो या फिर प्रधानमंत्री गरीब कल्याण रोज़गार योजना, पहले दिन से ही गरीबों और श्रमिकों के भोजन और रोज़गार की चिंता की गई: PM @narendramodi
कल ही भारत ने 50 करोड़ वैक्सीन डोज लगाने के बहुत अहम पड़ाव को पार किया है।
— PMO India (@PMOIndia) August 7, 2021
दुनिया में ऐसे अनेक देश हैं, जिनकी कुल जनसंख्या से भी अधिक टीके भारत एक सप्ताह में लगा रहा है।
ये नए भारत का, आत्मनिर्भर होते भारत का नया सामर्थ्य है: PM @narendramodi
आजीविका पर दुनियाभर में आए इस संकट काल में ये निरंतर सुनिश्चित किया जा रहा है कि भारत में कम से कम नुकसान हो।
— PMO India (@PMOIndia) August 7, 2021
इसके लिए बीते साल मे अनेक कदम उठाए गए है और निरंतर उठाए जा रहे है।
छोटे, लघु, सूक्ष्म उद्योगो को अपना काम जारी रखने के लिए लाखों करोड़ रुपए की मदद उपलब्ध कराई गई है: PM
वो गरीब के बारे में सवाल भी खुद पूछते थे और जवाब भी खुद ही देते थे।
— PMO India (@PMOIndia) August 7, 2021
जिस तक लाभ पहुंचाना है, उसके बारे में पहले सोचा ही नहीं जाता था: PM @narendramodi
आज अगर सरकार की योजनाएं ज़मीन पर तेज़ी से पहुंच रही हैं, लागू हो रही हैं तो इसके पीछे सरकार के कामकाज में आया परिवर्तन है।
— PMO India (@PMOIndia) August 7, 2021
पहले की सरकारी व्यवस्था में एक विकृति थी: PM @narendramodi
बीते वर्षों में गरीब को ताकत देने का, सही मायने में सशक्तिकरण का प्रयास किया जा रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) August 7, 2021
आज जो देश के गांव-गांव में सड़कें बन रही हैं, उनसे नए रोज़गार बन रहे हैं, बाज़ारों तक किसानों की पहुंच सुलभ हुई है, बीमारी की स्थिति में गरीब समय पर अस्पताल पहुंच पा रहा है: PM @narendramodi
गांव, गरीब, आदिवासियों को सशक्त करने वाला एक और बड़ा अभियान देश में चलाया गया है।
— PMO India (@PMOIndia) August 7, 2021
ये अभियान हमारे हस्तशिल्प को, हथकरघे को, कपड़े की हमारी कारीगरी को प्रोत्साहित करने का है।
ये अभियान लोकल के प्रति वोकल होने का है।
इसी भावना के साथ आज देश राष्ट्रीय हथकरघा दिवस मना रहा है: PM
जिस खादी को कभी भुला दिया गया था, वो आज नया ब्रांड बन चुका है।
— PMO India (@PMOIndia) August 7, 2021
अब जब हम आज़ादी के 100 वर्ष की तरफ नए सफर पर निकल रहे हैं, तो आजादी के लिए खादी की उस स्पिरिट को हमें और मजबूत करना है।
आत्मनिर्भर भारत के लिए, हमें लोकल के लिए वोकल होना है: PM @narendramodi