اس سے قبل بھی، سستے راشن اسکیموں کا دائرہ کار اور بجٹ بڑھتا رہا لیکن بھکمری اور غذائی قلت اس تناسب سے کم نہیں ہوئی: وزیراعظم
پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا شروع ہونے کے بعد مستحقین کو راشن کی تقریباًدوگنی رقم مل رہی ہے: وزیر اعظم
80 لاکھ سے زیادہ لوگ وبائی امراض کے دوران 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا مفت راشن حاصل کر رہے ہیں: وزیر اعظم
صدی کی سب سے بڑی آفت کے باوجود کوئی شہری بھوکا نہیں رہا: وزیراعظم
غریبوں کو بااختیار بنانے کو آج اولین ترجیح دی جارہی ہے: وزیراعظم
ہمارے کھلاڑیوں کا نیا اعتماد نئے ہندوستان کی شناخت بن رہا ہے: وزیر اعظم
ملک 50 کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری کے سنگ میل کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے: وزیراعظم
آئیے آزادی کا امرت مہوتسو پر قوم کی تعمیر کے لیے نئی تحریک چھیڑنے کاعہدکریں: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ اسکیم کے تعلق سے مزید بیداری پیدا کرنے کے لیے ریاست  گیر پیمانے پر عوامی شراکت پر مبنی  پروگراموں کا آغازبھی کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات میں لاکھوں خاندانوں کو پی ایم غریب کلیان انا یوجنا کے تحت مفت راشن مل رہا ہے۔ یہ مفت راشن غریبوں کی تکلیف کو کم کرتا ہے اور انہیں پرُاعتماد بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو احساس  کرانا چاہیے کہ جس قسم کی  بھی مصیبت کا سامنا کرنا پڑے، ملک ان کے ساتھ ہے۔

وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہ آزادی کے بعد تقریباًہر حکومت غریبوں کو سستا کھانا فراہم کرانے کی بات کرتی تھی۔ سستی راشن سکیموں کا دائرہ کار اور بجٹ سال بہ سال بڑھتا گیا ، لیکن اس کا اثر اب بھی کافی حد تک محدود ہی ہے۔ ملک کے غذائی ذخائر بڑھتے رہے ، لیکن بھوک اور غذائی قلت اس تناسب سے کم نہیں ہوئی۔ اس کی ایک بڑی وجہ موثر ترسیلی نظام کی کمی تھی۔ اس صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے 2014 کے بعد نئے سرے سے کام شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کروڑوں جعلی مستفیدین کو سسٹم سے نکال دیا گیا اور راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑ دیا گیا۔ اس سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملی کہ صدی کی سب سے بڑی آفت کے باوجود کوئی شہری بھوکا نہ رہے جب لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی اور کاروبار متاثر ہوا۔ دنیا نے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو تسلیم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وبائی امراض کے دوران 80 کروڑ سے زائد لوگوں کو مفت راشن دستیاب کرایا گیا ہے جس پر 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کاخرچ آنے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم نے آج کہا کہ 2 روپے فی کلو گندم کے کوٹے کے علاوہ 3 روپے فی کلو چاول ، 5 کلو گندم اور چاول ہر مستحق کو مفت دیا جا رہا ہے۔ یعنی یہ اسکیم شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں راشن کارڈ ہولڈرز کو تقریباًدگنی رقم فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ اسکیم دیوالی تک جاری رہے گی۔ کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا ، وزیراعظم نے کہا۔ انہوں نے گجرات حکومت کی طرف سے تارکین وطن مزدوروں کی دیکھ بھال کرنے ، ون نیشن ون راشن کارڈ تحریک کے مقصد کو پورا کرنے کی ستائش کی۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک انفراسٹرکچر پر لاکھوں کروڑ خرچ کر رہا ہے ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ، عام انسانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ، یہ آسان زندگی کے لیے نئے معیارات بھی قائم کر رہا ہے۔ آج غریبوں کو بااختیار بنانے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہیں بااختیار بنایا جا رہا ہے کیونکہ 2 کروڑ سے زائد غریب خاندانوں کو گھر ملے ، 10 کروڑ خاندانوں کو بیت الخلا ملے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی طرح جب وہ جن دھن اکاؤنٹ کے ذریعے بینکنگ سسٹم میں شامل ہوتے ہیں تو وہ بااختیار ہو جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بااختیاربنانے کو یقینی بنانے کے لیے صحت ، تعلیم ، سہولیات اوروقارکا خاص خیال رکھتے ہوئے سخت اورمسلسل محنت کی ضرورت ہے۔ آیوشمان یوجنا ، معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے ریزرویشن ، سڑکیں ، مفت گیس اور بجلی کا کنکشن ، مدرا یوجنا ، سوانیدھی یوجنا جیسی اسکیمیں غریبوں کے لیے باوقار زندگی کونئی  سمت دے رہی ہیں اور بااختیار بنانے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات سمیت پورے ملک میں ایسے کئی کام ہوئے  ہیں ، جن کی وجہ سے آج ہر ملک اور ہر خطے کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اور یہ خود اعتمادی ہے جو ہر چیلنج پر قابو پانے ، ہر خواب کو حاصل کرنے کا فارمولہ ہے۔

ہندوستان کے اولمپک دستے کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ایک صدی میں آنے والی آفت کے باوجود ، اس باراولمپکس کے لیے سب سے زیادہ تعداد میں کامیاب ہونے والے کھلاڑی ملک کو ملے ہیں۔ وہ صرف کوالیفائی نہیں کر سکے بلکہ بہتر رینکنگ والے کھلاڑیوں کو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کا جوش ، جذبہ اور کچھ کر گزرنے کی چاہت آج اعلیٰ سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعتماد تب آتا ہے جب صحیح ٹیلنٹ کی شناخت اور حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ اعتماد تب آتا ہے جب نظام بدلتے ہیں ، شفاف ہو جاتے ہیں۔ یہ نیا اعتماد نئے ہندوستان کی پہچان بن رہا ہے۔

وزیراعظم نے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا کے خلاف جنگ اور ہماری ویکسی نیشن مہم میں بھی اس اعتماد کو جاری رکھیں۔ انہوں نے عالمی وبا کے اس دور میں مسلسل مستعدی  اور چابک دستی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ملک تیزی سے 50 کروڑافراد کی ٹیکہ کاری کے سنگ میل کی طرف بڑی تیزی سے بڑھ  رہا ہے ، گجرات بھی 3.5 کروڑ ویکسین کی خوراک کے سنگ میل کے قریب پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے حفاظتی ٹیکے لگانے ، ماسک پہننے اور ہجوم کا حصہ بننے سے احتیاط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کی تعمیر کے لیے نئی تحریک پیدا کرنے کے لیے ہم وطنوں کو ایک قرارداد دی جانی چاہیے۔ انہوں نے آزادی کے 75 سالوں کے دوران یہ مقدس عہد کرنے پربھی  زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان قراردادوں میں غریب ، امیر ، مرد اور خواتین ، پسماندہ ، ہر ایک کا برابر کا حصہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال تقریباً948 لاکھ میٹرک ٹن اناج مختص کیا گیا تھا جو کہ کووڈ-19 کے دوران خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عام برسوں سے 50 فیصد زیادہ ہے۔مالی برس 2020-21 کے دوران تقریباً 2.84 لاکھ کروڑ خوراک کی سبسڈی دی گئی۔

گجرات میں3.3 کروڑ سے زیادہ مستحق افراد کو 25.5 لاکھ میٹرک ٹن اناج فراہم کیا گیا ، جس پر سبسڈی کی رقم 5 ہزار کروڑ سے زیادہ کی آئی ہے۔

مہاجرمزدور مستحقین کے لیے غذائی تحفظ کو مزید مضبوط و فعال بنانے کے لیے ، 'ایک ریاست - ایک راشن کارڈ' کو 33 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک نافذ کیا گیا ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi calls upon everyone to make meditation a part of their daily lives
December 21, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi has called upon everyone to make meditation a part of their daily lives on World Meditation Day, today. Prime Minister Shri Modi remarked that Meditation is a powerful way to bring peace and harmony to one’s life, as well as to our society and planet.

In a post on X, he wrote:

"Today, on World Meditation Day, I call upon everyone to make meditation a part of their daily lives and experience its transformative potential. Meditation is a powerful way to bring peace and harmony to one’s life, as well as to our society and planet. In the age of technology, Apps and guided videos can be valuable tools to help incorporate meditation into our routines.”