بچوں نے اپنی کامیابیوں کی تفصیلات بتائیں، وزیراعظم سے کئی سوالات بھی پوچھے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتہ افراد سے بات چیت کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار  ایوارڈ یافتہ افراد سے بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ہر ایوارڈ یافتہ کو سووینئر پیش کیے اور پھر ان کے ساتھ فری وہیلنگ بات چیت کی۔ بچوں نے اپنی ان  کامیابیوں کی تفصیلات بتائیں جن  کی وجہ سے انہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ موسیقی، ثقافت، شمسی توانائی، کھیل جیسے بیڈمنٹن، شطرنج جیسے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بچوں نے وزیر اعظم سے کئی سوالات بھی کیے جن میں سے ایک کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ہر طرح کی موسیقی میں اپنی دلچسپی کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کہ  اس سے انہیں دھیان لگانے میں کس طرح مدد ملتی ہے۔ کل پردھان منتری سُریودیا یوجنا کے آغاز کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزیر اعظم نے گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے شمسی توانائی کو استعمال کرنے کے لیے ان کے ذریعہ کئے گئے اقدامات  کا ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ اس اسکیم سے لوگوں کو کس طرح فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے بچوں کے ساتھ اس دن کی اہمیت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں پراکرم دیوس کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے یہ بھی  بتایا کہ حکومت کس طرح نیتا جی سبھاش چندر بوس کی وراثت  کو عزت دے رہی ہے۔

حکومت ہند نے بچوں کو سات زمروں یعنی آرٹ اینڈ کلچر، بہادری، اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی، سماجی خدمات، کھیل کود اور ماحولیات میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار سے نوازا ۔ ہر ایوارڈ یافتہ کو ایک میڈل، سرٹیفکیٹ اور توصیفی  کتابچہ دیا گیا ۔ اس سال ملک بھر سے مختلف زمروں کے تحت 19 بچوں کو پی ایم آر بی پی-2024 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 9 لڑکے اور 10 لڑکیاں شامل ہیں، جن کا تعلق 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi