یاترا کو 26 جنوری کے بعد تک توسیع دی جائے گی
’’یاترا کا وِکاس رتھ وِشواس رتھ میں بدل گیا ہے اور بھروسہ ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا‘‘
’’مودی ان لوگوں کی پوجا اور قدر کرتے ہیں جنہیں ہر ایک نے نظرانداز کیا‘‘
’’وی بی ایس وائی تمام تر لوگوں کو خدمات فراہم کرنے کا ایک شاندار وسیلہ ہے‘‘
’’پہلی بار کوئی حکومت مخنثوں کے معاملات پر غوروخوض کررہی ہے‘‘
’’عوام کا حکومت پر اعتمادہرجگہ نظر آتا ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، وکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ حاصل کرنے والوں سے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ ملک بھر کے ، وِکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ حاصل کرنے والے ہزاروں لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وِکست بھارت سنکلپ یاتراکے دو ماہ مکمل ہونے کا ذکر کیا اور کہا ’’ یاترا  کا وِکاس رتھ، وِشواس رتھ میں بدل گیا ہے اور یہ یقین ہے کہ کوئی شخص نظر انداز نہیں کیاجائے گا۔‘‘مستفدین کا زبردست جوش و جذبہ دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ وی بی ایس وائی کو 26جنوری کے بعد فروری تک، توسیع دیں۔

 

 یہ یاترا 15نومبر کو بھگوان برسا منڈا کے آشیرواد کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور یہ اب عوامی تحریک بن گئی ہے اور اس میں اب تک 15کروڑ عوام شامل ہوچکے ہیں۔اس یاترا میں ابھی تک تقریباً 80فیصد پنچایتوں کو شامل کیا جاچکا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا’’ وِکست بھارت سنکلپ یاتراکا اصل مقصد اُن لوگوں تک پہنچنا ہے، جو کسی نہ کسی وجہ سے سرکاری اسکیموں سے ابھی تک محروم رہے ہیں اور مودی ایسے لوگوں کی پوجا کرتے ہیں اور قدر کرتے ہیں، جنہیں ہر ایک نے نظر انداز کیا۔

وی بی ایس وائی کو ہر شخص کو خدمات فراہم کرنے کا ایک شاندار وسیلہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا  کہ یاترا کے دوران 4کروڑ سے زیادہ لوگوں کی صحت جانچ کی گئی  اور 2.5کروڑ لوگوں کی ٹی بی جانچ کی گئی اور 50لاکھ لوگوں کی ، سکل سیل سے ہونے والی خون کی کمی کی جانچ کی گئی۔یاترا کے دوران50لاکھ آیوشمان کارڈ، 33لاکھ نئے پی ایم –کسان مستفدین، 50 لاکھ نئے کسان کریڈٹ کارڈ، 50 لاکھ مفت گیس کنکشن فراہم کئے گئے اور 10لاکھ نئے سوندھی درخواستیں موصول ہوئیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اعدادوشمار کسی کے لیے محض گنتی ہوسکتی ہے، لیکن ان کے لیے ہر ایک عدد ایک زندگی ہے، جو ابھی تک ان فائدوں سے محروم رہا ہے۔

 

وزیر اعظم نے کثیر جہتی غریبی کے بارے میں نئی رپورٹ کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پچھلے 9سال میں حکومت کی کوششوں کے سبب 25کروڑ رعوام غریبی سے باہر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’پچھلے 10 سال میں جس طرح ہماری حکومت نے ایک شفاف نظام تشکیل دیا ہے، حقیقی کوششیں کی ہیں اور عوام کی شمولیت کو فروغ دیا ہے، اس کی وجہ سے ناممکن بھی ممکن ہوگیا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بات پی ایم –آواس یوجنا کی مثال دیتے ہوئے کہی۔ اس اسکیم میں 4کروڑ سے زیادہ غریب کنبوں کو پکے مکانات فراہم کئے گئے،جس میں سے 70فیصد مکانات خواتین کے نام پر رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ اس سے نہ صرف غریبی پر قابو پایا گیا ہے، بلکہ خواتین کو بھی بااختیار بنایا گیا ہے۔اِن مکانات کے سائز میں اضافہ ہوا ہے ، عوام کی پسند کا ان مکانات کی  تعمیر میں خیال رکھا گیا ہے اور تعمیر کے عمل کی رفتار جو پہلے 300 دن تھی، اب کم ہوکر محض 100 دن رہ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا’’اس کا مطلب ہے کہ ہم مستقل مکانات پہلے سے تین گنا زیادہ رفتار سے سے تعمیر کررہے ہیں اور یہ مکانات غریبوں کو فراہم کررہے ہیں۔ اس طرح کی کوششوں نے ملک میں غریبی کو کم کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے مخنثوں سے متعلق سرکاری پالیسی کی مثال دے کر ، محروم طبقے کی ترجیحات کے اپنے نظریے کی وضاحت کی ۔ انہوں نے کہا ’’یہ ہماری حکومت ہے ، جس نے پہلی بار مخنث برادری کی مشکلات پر غورو فکر کیا اور اُن کی زندگیوں کو آسان بنانے کو ترجیح دی۔سال 2019میں ہماری حکومت نے مخنثوں کے تحفظ کے لیے ایک قانون نافذ کیا، اس سے مخنثوں کو سماج میں نہ صرف ایک قابل احترام جگہ  حاصل کرنے میں مدد ملی، بلکہ اُن کے خلاف تفریق بھی ختم ہوئی۔ حکومت نے ہزاروں لوگوں کو مخنث شناختی سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا ’’بھارت تیزی سے بدل رہا ہے ، آج  حکومت پر عوام کا اعتماد اور ایک نئے بھارت کی تعمیر کا اُن کا عزم ہر جگہ قابل دید ہے۔ ‘‘خاص طورپر کمزور قبائلی گروپوں کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے یہاں تک کہ سب سے زیادہ پسماندہ علاقوں میں بھی قبائلی خواتین کے اقدامات کو یاد کیا اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے ان لوگوں کو جانکاری دینے کے ، ان کے عزم کو سراہا۔اپنی مدد آپ گروپ تحریک کو بااختیا ربنانے کے اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اِن گروپوں کو بینکوں سے جوڑنے، بلاضمانت مفت قرضوں کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 20لاکھ روپے کرنےکی کوششوں کے بارے میں بات چیت کی، جس کی وجہ سے 10کروڑ نئی خواتین ، اپنی مدد آپ گروپوں سے وابستہ ہوئی ہیں۔انہوں نے نئے کاروبار کے لیے 8لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد حاصل کی ہے۔ انہوں نے اُن 3 کروڑ خواتین کا بھی ذکر کیا ، جنہیں خاتون کسانوں کے طورپر بااختیار بنایا گیا ہے اور 2کروڑ لکھ پتی دیدی، نیز نمو  ڈرون دیدی اسکیم کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ایک ہزار سے زیادہ نمو ڈرون دیدیوں کی تربیت مکمل کی جاچکی ہیں۔

 

دیہی معیشت کو جدید بنانے اور کسانوں کو بااختیار بنانے کی حکومت کی ترجیح کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے چھوٹے کسانوں کو مستحکم بنانے کے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے 10ہزار ایف پی او کا ذکر کیا، جن میں سے 8ہزار پہلے ہی تشکیل پاچکی ہیں اور کھرپا بیماری کے لیے 50کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں، جس کی وجہ سے دودھ کی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بھارت کی نوجوانوں کی آبادی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ منعقد کئے گئے یاترا کوئز مقابلوں کے دوران ایتھلیٹس کی عزت افزائی کی گئی۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ نوجوان، رضاکاروں کے طورپر مائی بھارت پورٹل پر اندراج کرا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے 2047 تک ایک وِکست بھارت کے قومی عزم کو دوہراتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیا۔

پس منظر

15نومبر2023 کو وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے آغاز سے وزیر اعظم اس اسکیم کے ملک بھر کے مستفدین کے ساتھ لگاتار بات چیت کرتے رہے ہیں۔یہ بات چیت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پانچ مرتبہ کی گئی۔(30 نومبر، 9دسمبر، 16 دسمبر، 27 دسمبر اور 8جنوری2024)وزیر اعظم نے وِکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ حاصل  کرنے والوں کے ساتھ لگاتار دو دن راست بات چیت بھی کی(18-17دسمبر)۔ انہوں یہ بات چیت پچھلے ماہ وارانسی کے اپنے دورے میں کی۔

 

وِکست بھارت سنکلپ یاترا پورے ملک میں اِس مقصد سے کی جارہی ہے کہ اس بات کو یقینی بناکر حکومت کی اہم اسکیموں کا فائدہ تمام تر لوگوں تک پہنچایا جائے کہ اِن اسکیموں کے فوائد مقررہ وقت کے اندر اندر مقررہ لوگوں تک پہنچ جائیں۔

وِکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لینے والوں کی تعداد 15کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔یہ حقیقی سطح پر ایک گہرا اثر ڈالنے کے بارے میں یاترا کا ایک ثبوت ہے، جو وِکست بھارت کے ایک مشترکہ تصور کی جانب ملک بھر کے عوام کو متحد کررہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in Veer Baal Diwas programme on 26 December in New Delhi
December 25, 2024
PM to launch ‘Suposhit Gram Panchayat Abhiyan’

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in Veer Baal Diwas, a nationwide celebration honouring children as the foundation of India’s future, on 26 December 2024 at around 12 Noon at Bharat Mandapam, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Prime Minister will launch ‘Suposhit Gram Panchayat Abhiyan’. It aims at improving the nutritional outcomes and well-being by strengthening implementation of nutrition related services and by ensuring active community participation.

Various initiatives will also be run across the nation to engage young minds, promote awareness about the significance of the day, and foster a culture of courage and dedication to the nation. A series of online competitions, including interactive quizzes, will be organized through the MyGov and MyBharat Portals. Interesting activities like storytelling, creative writing, poster-making among others will be undertaken in schools, Child Care Institutions and Anganwadi centres.

Awardees of Pradhan Mantri Rashtriya Bal Puraskar (PMRBP) will also be present during the programme.