گجرات میں ایک لمبے اور مصروفیت سے بھرے دن کے بعد وارانسی پہنچنے پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمعرات کو تقریباً 11 بجے رات شیو پور- پھلواریہ- لہرتارہ مارگ کا معائنہ کرنے گئے۔
حال ہی میں اس مارگ کا افتتاح ہوا تھا۔ یہ جنوبی حصے، بی ایچ یو، بی ایل ڈبلیو وغیرہ کے ارد گرد رہنے والے تقریباً 5 لاکھ لوگوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہواہے جو ہوائی اڈے، لکھنؤ، اعظم گڑھ اور غازی پور کی طرف جانا چاہتے ہیں۔
اسے 360 کروڑ روپے کی لاگت سے تیارکیا گیا ہے۔ اس سے ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ یہ بنارس ہندو یونیورسٹی سے ہوائی اڈے تک کے سفر کا فاصلہ 75 منٹ سے کم کر کے 45 منٹ کر رہا ہے۔ اسی طرح لہتارہ سے کچہری کا فاصلہ 30 منٹ سے کم کر کے 15 منٹ کر رہا ہے۔
اس پروجیکٹ نے وارانسی کے شہریوں کے لیے زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے لیے ریلوے اور دفاع سمیت بین وزارتی تال میل کو دیکھا۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
‘‘کاشی میں اترنے کے بعد، شیو پور-پھلوریا-لہرتارہ مارگ کا معائنہ کیا۔ اس پروجیکٹ کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا تھا اور شہر کے جنوبی حصے میں لوگوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔’’
Upon landing in Kashi, inspected the Shivpur-Phulwaria-Lahartara Marg. This project was inaugurated recently and has been greatly helpful to people in the southern part of the city. pic.twitter.com/9W0YkaBdLX
— Narendra Modi (@narendramodi) February 22, 2024